تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

کورونا سے متاثرہ مریض کی چار روز پرانی نعش برآمد

نئی دہلی : بھارت میں کورونا کا مریض گھر میں قرنطینہ کے دوران ہلاک ہوگیا، متوفی کی لاش چار دن تک پڑی سڑتی رہی، پولیس نے دروازہ توڑ کر لاش نکالی۔

بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر نوئیڈا میں کورونا کے مریض نے گھر میں ہی تڑپ کر جان دے دی، بھارتی میڈیا کے مطابق نوئیڈا کی مقامی سوسائٹی میں رہائش پذیر ایک شخص کی لاش فلیٹ سے برآمد ہوئی۔ متوفی گزشتہ کئی روز سے کورونا وائرس سے متاثر تھا۔

کورونا ٹیسٹ رپورٹ کے مثبت آنے کے بعد وہ اپنے گھر میں ہی قرنطینہ میں تھا اسی دوران چار روز قبل اس کی موت واقع ہوگئی۔ متوفی اپنے گھر میں اکیلا رہتا تھا، جس کے باعث اس کی موت کے بارے میں کسی کو علم نہیں ہوسکا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق چار روز تک کورئیر نہ لینے پر پڑوسیوں کو شک ہوا جس کے بعد اس کے بارے میں پولیس کو اطلاع دی گئی۔ پولیس دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئی تو اس کی لاش پائی گئی۔

پولیس نے بتایا کہ 45 سالہ سبھاش شرما سپرٹیک ایکویلیج سوسائٹی میں تنہا رہتے تھے۔ اور وہ کورونا وائرس سے متاثر تھے،  سبھاش کے اپنی اہلیہ کے ساتھ ناچاقی تھی جس کی وجہ سے وہ الگ رہتے تھے۔

پولیس حکام کا مزید کہنا ہے کہ ان کی موت کی اطلاع ان کی اہلیہ کو دی گئی۔ اس حوالے سے سوسائٹی کے سکیورٹی گارڈز سے پوچھ گچھ کے دوران معلوم ہوا کہ سبھاش شرما پچھلے چار دنوں سے نظر نہیں آئے تھے اور فون بھی نہیں اٹھا رہے تھے۔

بعد ازاں پولیس اہلکاروں نے نعش کو فلیٹ سے برآمد کرکے رشتہ داروں کے حوالے کردیا۔ کورونا انفیکشن ہونے کی وجہ سے متوفی کا پوسٹ مارٹم بھی نہیں کیا گیا۔

Comments

- Advertisement -