جمعرات, جنوری 15, 2026
اشتہار

کراچی میں کورونا سے متاثرہ خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ڈاؤ یونیورسٹی اسپتال میں کورونا سے متاثرہ خاتون کے ہاں صحت مند بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق35 سالہ مریضہ ڈاؤ اسپتال میں رجسٹرڈ تھیں اور گزشتہ ہفتے علامات ظاہر ہونے پر ان کا کورونا ٹیسٹ کرایا گیا جو مثبت آیا۔

ٹیسٹ مثبت آنے پر خصوصی انتظامات کیے گئے اور معینہ مدت پر آج کامیاب آپریشن کے ذریعے بیٹے کی ولادت ہوئی۔

بچے کا وزن تین اعشاریہ ایک کلو گرام ہے، ماں اور بچہ دونوں خیریت سے ہیں جب کہ نومولود کو فوری طور پر اسپتال میں بچوں کےیونٹ منتقل کردیا گیا۔

ڈاؤ اسپتال اوجھا میں کورونا سے متاثرہ خاتون کے آپریشن کا یہ پہلا کیس ہے، متاثرہ خاتون کے یہاں پہلے دو بچوں کی ولادت بھی آپریشن کے ذریعے ہوئی تھی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اندرون سندھ میں کورونا سے متاثرہ خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا تھا جس میں سے ایک بچہ دم توڑ گیا تھا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں