تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

کرونا نے مزید 32 جان افراد کی جان لے لی

اسلام آباد : کرونا کے وار تاحال جاری ہیں، ملک بھر میں چوبیس گھنٹے کے دوران کرونا میں مبتلا مزید 32 افراد انتقال کرگئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق کرونا وائرس نے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید ایک ہزار آٹھ سو ستتر افراد کو اپنا مریض کیا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق 24گھنٹے میں کرونا میں مبتلا مزید 32 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 10 ہزار 676 ہوگئی۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے میں کرونا وائرس کے 34 ہزار 524 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 1877 ٹیسٹ مثبت آئے، چوبیس گھنٹے میں کرونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 5.43 ریکارڈ ہوئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ ملک میں کرونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 35 ہزار 246 ہے جبکہ کرونا مبتلا ایک ہزار چار سو دو مریض گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران صحت یاب ہوچکے ہیں البتہ کرونا کے 2286 مریضوں کے کیسز تشویشناک نوعیت کے ہیں۔

Comments

- Advertisement -