تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

کرونا نے مزید 39 افراد کی جان لے لی

اسلام آباد : پاکستان میں کرونا کی یلغار جاری ہے، 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں کرونا کے مزید ایک ہزار 895 نئے کیسز رپورٹ ہوگئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کرونا وائرس میں مبتلا مزید 39 مریض انتقال کرگئے جس کے بعد کرونا سے مجموعی اموات کی تعداد 10 ہزار 350 ہوگئی۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے میں 30 ہزار 139 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے ایک ہزار 895 ٹیسٹ مثبت رپورٹ ہوئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی رپورٹ کے مطابق ملک میں چوبیس گھنٹے کے دورن کرونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 6.28 فیصد ہوگئی۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ ملک میں کرونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 35 ہزار 722 ہے جبکہ ملک میں کرونا وائرس کے دو ہزار دو بیالیس کیسز تشویشناک نوعیت کے ہیں۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ مجموعی کیسز چار لاکھ 88 ہزار 529 ہوگی جس میں سے صحت یاب افراد کی تعداد 4 لاکھ 42 ہزار 457 ہوگئی۔

Comments

- Advertisement -