The news is by your side.

Advertisement

کرونا لاک ڈاؤن: خاتون پولیس اہلکار کو کاٹنے پر برطانوی شہری گرفتار

لندن : کرونا وائرس لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی اور پولیس اہلکاروں پر تشدد کرنے والے شہری کو دو مقدمات میں گرفتار کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں ان دنوں کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کےلیے لاک ڈاؤن جاری ہے اور اس دوران شہریوں کو بلاضرورت گھر سے نکلنے کی اجازت نہیں ہے۔

حکومت کی جانب سے واضح ہدایات جاری کی گئیں ہیں کہ اگر کوئی شہری بلاضرورت گھر سے نکلا تو اسے قانونی کارروائی کا سامنا کرنے پڑے گا، اس کے باوجود انگلینڈ کے علاقے روچڈیل کے رہائشی نے لاک ڈاؤن احکامات کی خلاف ورزی کی۔

پولیس اہلکاروں نے 29 سالہ کرسٹوفر ہل سے بلا ضرورت گھر سے نکلنے کی وجہ دریافت کی تو  شٓہری نے بتایا کہ وہ رشتہ دار کے گھر جارہا ہے جس پر پولیس اہلکاروں نے بلاضرورت کسی بھی عزیز کے گھر جانے سے منع کیا جس پر شہری نے دو اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ ایک خاتون پولیس اہلکارو کے بازو پر زور سے کاٹ لیا۔

پولیس نے 29 سالہ شہری کو اہلکاروں پر تشدد کرنے اور حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے کے مقدمے میں گرفتار کرلیا ہے جسے کل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

برطانیہ:‌ بلاضرورت گھر سے نکلنے پر خاتون پر جرمانہ عائد

خیال رہے کہ ایک ہفتے قبل نیو کاسل کی رہائشی خاتون کو بلا ضرورت گھر سے نکلنے پر عدالت نے 650 پاؤنڈ کا جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں