ہفتہ, مارچ 22, 2025
اشتہار

کرونا وبا کے باعث عالمی ترسیلات زر میں 20 فیصد کمی ہوگی، عالمی بینک

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک: عالمی بینک کا کہنا ہے کہ کرونا وبا کے باعث عالمی ترسیلات زر میں 20 فیصد کمی ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق عالمی بینک کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کے سبب تیز گراوٹ کے نتیجے میں ترسیلات زر میں کمی کا امکان ہے، عالمی ترسیلات زر میں 20 فیصد کمی ہوگی۔

عالمی بینک کے مطابق اجرت، ملازمت میں کمی کے باعث تیز گراوٹ ہوگی، میزبان ممالک میں معاشی بحران سے ملازمتوں میں کمی کا خطرہ ہے۔

عالمی بینک کا کہنا ہے کہ کم درمیانی آمدنی والے ممالک کو ترسیلات زر میں 19.7 فیصد کمی ہوسکتی ہے، متعدد کمزور گھرانوں کے لیے اہم معاشی لائف لائن نقصان کو ظاہر کرتی ہے۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس : پاکستان کا بجٹ خسارہ ساڑھے نو فیصد تک پہنچ سکتا ہے، عالمی بینک

واضح رہے کہ چند روز قبل عالمی بینک نے رپورٹ جاری کی تھی جس کے مطابق کرونا وائرس سے پاکستان کا بجٹ خسارہ آٹھ اعشاریہ سات سےساڑھے نو فیصد تک پہنچ سکتا ہے۔

عالمی بینک کے مطابق قرضوں کاحجم اور بیرونی ادائیگیوں کا دباؤ بڑھ سکتا ہے، کرونا وائرس کے باعث پاکستان میں سرمایہ کاری میں کمی کا خدشہ ہے، سرمایہ کاری میں کمی، ڈالرکی قدر بڑھانےکاباعث بنے گی۔

رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ کرونا وائرس کی وجہ سے پاکستان کو دوست ممالک کے قرضے واپس کرنے مشکلات پیش آئیں گی، رپورٹ میں تجویز دی گئی تھی کہ حکومت پاکستان کی اولین ترجیح کم آمدنی والے طبقے کا ریلیف ہونا چاہئے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں