بریڈفورڈ: ڈاکٹرز کی جانب سے 24 گھنٹے کی زندگی کے نوٹس والا کرونا وائرس کا مریض صحتیاب ہو کر گھر چلا گیا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق ڈاکٹرز نے نوجوان کی زندگی صرف 24 گھنٹے بتائی تھی تاہم پرعزم 34 سالہ نوجوان نے تین ہفتوں میں کرونا کو شکست دے دی۔
رائل انفرمری میں زیر علاج بین کی حالت انتہائی تشویشناک تھی جب اُسکے والدین کو 24 گھنٹوں کا نوٹس دیا گیا تھا۔
تین ہفتوں بعد جب بین اپنی والدہ سے ملا تو جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے اور جب وہ اپنی والدہ کے ساتھ اسپتال سے باہر آیا تو عملے نے تالیاں بجا کر الوداع کیا۔
34 سالہ بین معذوری کے باعث اپنی والدہ کے ساتھ رہتا ہے، بین کو اسپتال سے واپسی پر تحائف بھی دیے گئے۔