The news is by your side.

Advertisement

کورونا کے صحتیاب مریضوں کو سفر کیلیے اجازت نامہ لینا ہوگا

لاہور:‌ پنجاب حکومت نے کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنےکیلئے بڑا اقدام کرتے ہوئے وبا سے صحتیاب مریضوں کو سفر کیلئے خصوصی اجازت نامہ لینے کا پابند بنایا ہے۔

اس سلسلے میں محکمہ داخلہ پنجاب نے ایک مراسلہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا کےصحتیاب مریض سفر کیلئےخصوصی اجازت نامہ لیں گے۔

مراسلے کے مطابق ملک بھر کےصحتیاب مریضوں کوپنجاب میں داخلےکیلئےاجازت نامہ لینا ہو گا جب کہ صحتیاب مریضوں کودیگرصوبوں کےسفرکیلئےبھی اجازت نامہ حاصل کرنا ہوگا۔

پنجاب کےقرنطینہ سینٹرزسےفارغ ہوکر دیگرصوبےجانے والوں کیلئے اجازت نامہ لازمی قرار دیا گیا ہے، اسی طرح دیگرصوبوں میں قرنطینہ سےڈسچارج مریض کو بھی اجازت کےبغیر نہیں آنےدیاجائےگا۔

صحتیاب مریض متعلقہ اضلاع کےڈپٹی کمشنرز سےاجازت لے کرصوبوں کاسفرکرسکیں گے جس کے بعد دیگر صوبوں، آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کے صحتیاب مریض پنجاب آسکیں گے۔

اجازت نامہ سے متعلق محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سےچیف سیکریٹریز اور آئی جیز کو مراسلہ لکھ دیا گیا ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں