The news is by your side.

Advertisement

‘کرونا کی وجہ سے ملکی معیشت دباؤ کا شکار ہے’

لاہور: اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ کروناوائرس کی وجہ سے ملکی اکانومی دباؤ کا شکار ہے، سب اپنا فرض ادا کریں، بزنس مین کمیونٹی ملکی معیشت کو کھڑا کرنے میں پیش پیش ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی پروز الٰہی سے بزنس مین کمیونٹی کے ارکان نے ملاقات کی، اس موقع پر معاشی صورت سمیت کرونا کے کاروبار پر اثرات سے متعلق جائزہ لیا گیا۔

پرویزالٰہی کا کہنا تھا کہ مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جانا چاہیے، بزنس مین ملکی معیشت چلانے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، معاشی صورت حال جلد بہتری کی جانب گامزن ہوگی۔

کرونا کے معیشت پر اثرات، گورنراسٹیٹ بینک کا اہم بیان سامنے آگیا

انہوں نے مزید کہا کہ ملکی معیشت کا پہیہ چلے گا تو ملک کی اکانومی کی صورتحال بہتر ہوگی۔

خیال رہے کہ دنیا بھر میں لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد معیشت اپنی پرانی شکل اختیار کررہی ہے۔ اپنے حالیہ بیان میں گورنراسٹیٹ بینک رضا باقر کا کہنا تھا کہ کروناوائرس کی وبا سے عوامی صحت کا بحران پیدا ہوا اور ملک میں معاشی بحران کا سامنا بھی ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں