The news is by your side.

Advertisement

کورونا متاثرین کے ساتھ ناروا سلوک پر افسوس ہوا، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم نے کوروناوائرس کے متاثرین کےساتھ ناروا سلوک پر اظہار افسوس کرتے ہوئے صورتحال کے پیش نظر عوامی آگاہی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ایک بیان میں کہا کہ کورونا وائرس کے متاثرین سے ناورا سلوک کی خبروں پر دکھ پہنچا، متاثرین سے روا رکھا جانے والا سلوک قابل افسوس ہے، نارواسلوک ناقابل برداشت ہےاورخوف کامؤجب بنتاہے۔

وزیراعظم نے صورتحال کے پیش نظر عوامی آگاہی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بحیثیت ذمہ دار شہری ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے کہ کورونا سے متاثر افراد کے ساتھ نہایت ذمہ داری سےپیش آئیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ عوام علامات محسوس کریں تو فوری ٹیسٹ کےلیے رجوع کریں،غیر ضروری ہچکچاہٹ سےبچنےکیلئےمہم شروع کی جائے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں حالات دنیاکےدوسرےممالک کی نسبت قابومیں ہیں، حفاظتی تدابیر اختیار کرنے اور عوام میں اعتمادسےبہتری آسکتی ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں