تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کی عالمی میڈیا میں زبردست پذیرائی

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی کورونا سے نمٹنے اور انتظامیہ کی مدد کے لیے بنائی گئی ملک گیر کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کو عالمی میڈیا میں بھی بھرپور پذیرائی ملی ہے۔

برطانوی اخبار ٹیلی گراف نے ٹائیگر فورس سے متعلق آرٹیکل میں لکھا کہ مشکل وقت میں پاکستان نےسب سے بڑے وسائل کو استعمال کیا، قومی جذبے سے سرشار نوجوانوں پر مشتمل ٹائیگر فورس بنائی گئی ہے۔

برطانوی اخبار کے مطابق پاکستان کی 2تہائی آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے اور ٹائیگرفورس میں لاکھوں نوجوان رضاکارانہ طور پر شامل ہوئے ، سول رضاکاروں پرمشتمل فورس غریبوں تک مدد پہنچائےگی۔

آرٹیکل میں کہا گیا کہ ٹائیگر فورس پولیس اور ضلعی انتظامیہ سمیت ہیلتھ پروفیشنلز کی بھی مدد کر رہی ہے جب کہ رضاکار غریبوں تک کیش رقم کی فراہمی میں بھی تعاون کریں گے، وزیراعظم عمران خان کہتےہیں نوجوان ملک کاسب سےبڑااثاثہ ہیں اور عثمان ڈار نےبتایا ان کی توقع سے زائد نوجوانوں نےخود کو رجسٹر کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹائیگرفورس سے متعلق وزیراعظم کی اہم ہدایات جاری

برطانوی اخبار نے لکھا کہ چنددنوں میں ملک بھرسے 10لاکھ نوجوان رضاکارفورس کا حصہ بنے، 4لاکھ طلبا، 50ہزار انجینئرز، 45ہزار اساتذہ ٹائیگر فورس میں شامل ہوئے، نوجوان رضاکاروں سے اسپتالوں، مساجداور مارکیٹس میں خدمات بھی لی جائیں گی۔

واضح رہے کہ چند روز قبل وزیراعظم نے ملک بھر میں ٹائیگر فورس کو مکمل فعال کرنےکی ہدایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ ضلع، تحصیل اور یونین کونسل کی سطح پر ٹائیگر فورس کو متحرک کیا جائے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ٹائیگرفورس سےاحساس لیبر رجسٹریشن پروگرام میں بھی مدد لیں، ٹائیگرفورس کے بہادر نوجوان ملک کا سرمایہ ہیں، مشکل وقت میں قوم کیلئے وقت نکالنے والے نوجوان ہیروز ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ٹائیگرفورس کےرضاکاروں سے مکمل تعاون یقینی بنایاجائے، چیف سیکرٹریز صوبائی اورضلعی سطح پرہدایت نامےجاری کریں اور انتظامی سطح پر بہترین کوآرڈینیشن کویقینی بنایا جائے۔

Comments

- Advertisement -