پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے عید الفطر کے اختتام پر کورونا وبا کے تناظر میں پابندیوں سے متعلق نیاحکم نامہ جاری کر دیا۔
اعلامیہ کے مطابق 17 مئی سے تمام کاروباری سرگرمیاں رات 8 بجےتک جاری رہیں گی اور رات 8 بجے کے بعد میڈیکل سروسز، ویکسین سینٹر کھلے رہیں گے۔
رات 8 بجے کے بعدتندور، دودھ اور دہی کی دکانیں بھی کھلی رہیں گی، ریسٹورنٹ پرصرف ٹیک اوے کی اجازت ہوگی۔
- Advertisement -
یوٹیلٹی سروسز، سیلولرنیٹ ورک اور پٹرول پمپس کھلےرہیں گے، صوبے میں آوٹ ڈوران ڈور تقریبات بند رہیں گے۔
اعلامیہ کا مطابق دفاتر اپنے مقرر شدہ معمول کے مطابق چلائے جائیں، ٹرانسپورٹ سخت ایس او پیز کے تحت 50 فیصد مسافروں کیساتھ کھلیں گی۔