تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

کرونا پابندیاں: امارات میں تقریبات کیلئے نیا ہدایت نامہ جاری

ابوظبی : اماراتی حکام نے تقریبات کےلیے نئی گائیڈ لائنز جاری کردی جس کے تحت بغیر مکمل ویکسینیشن کسی بھی تقریب میں جانے پر پابندی ہوگی۔

عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کی کرائسز اینڈ دیزاسٹر منجمنٹ اتھارٹی اور نیشنل ایمرجنسی نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران شادی بیاہ و دیگر تقریبات سے متعلق نئی گائیڈ لائن جاری کی۔

نئی ہدایات کے مطابق تقریبات میں ساٹھ سے زیادہ افراد شامل نہ ہوں اور ان افراد کی بھی مکمل ویکسینیشن ہوچکی ہو جب کہ تقریب میں شامل ہونے سے 48 گھنٹے قبل پی سی آر ٹیسٹ کی منفی رپورٹ پیش کی جائے۔

نئی گائیڈ لائن میں کہا گیا ہے کہ میزبان سانس کی بیماری یا بخار میں مبتلا افراد کو تقریب میں مدعو نہ کریں اور کوشش کریں کہ ایک ٹیبل پر صرف 10 کے قریب افراد تشریف فرما ہوں جب کہ کسی بھی تقریب میں مبارک باد دینے کےلیے مصافحہ یا گلے ملنے سے گریز کیا جائے۔

کرائسز اینڈ دیزاسٹر منجمنٹ اتھارٹی اور نیشنل ایمرجنسی حکام نے کہا کہ داخلی دروازوں پر درجہ حرارت پابندی سے چیک کیا جائے اور شرکا محفل کو سینیٹائزیشن ٹولز سے گزارا جائے۔

انٹری پوائنٹس پر رش سے بچا جائے اور تمام داخلی اور خارجی راستوں رکاوٹیں استعمال کی جائیں اور تقریب کے دوران ماسک کے استعمال کو یقینی بنائیں۔

Comments

- Advertisement -