تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

امریکا، یورپ، آسٹریلیا اور ایران میں کورونا پابندیاں مزید سخت

کورونا وبا کی دوسری لہر کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے امریکا، یورپ، آسٹریلیا اور ایران میں احتیاطی تدابیر کے ساتھ ساتھ پابندیاں مزید سخت کر دی گئیں۔

امریکا کے سب سے بڑے شہر نیویارک میں پیر سے اسکول بند کرنے کافیصلہ کیا گیا ہے نیویارک میں ریسٹورنٹ اور بارز رات 10بجےسے بندکردیےجائیں گے۔

امریکی ریاست آریگون ،نیومیکسیکو کے گورنرز نے کوروناکےسبب لاک ڈاون کااعلان کیا ہے۔ گورنرنیومیکسیکو کاعوام کو2ہفتوں کیلئےگھروں میں رہنےکاحکم دیا ہے جب کہ کیلیفورنیا، آریگون، واشنگٹن اسٹیٹ نےشہریوں کوغیرضروری سفرنہ کرنےہدایت کی گئی ہے۔

امریکا میں ایک ہفتے سےیومیہ ایک لاکھ 30 ہزار سےزائد کورونا مریض رپورٹ ہوئے۔ امریکا میں کورونا سے یومیہ اوسط ایک ہزاراموات ہورہی ہیں، کوروناکیسز کی تعداد 1 کروڑ 10 لاکھ 64ہزار سے زائدہوچکی ہے جب کہ کورونا سے اموات کی تعداد2لاکھ49ہزار975ہوچکی ہے۔

پولینڈ میں کورونا سے یومیہ اموات کا نیارکارڈ بن گیا، پولینڈ میں کورونا سے24 گھنٹوں کے دوران 548 افراد ہلاک ہوئے۔

یوکرین میں آج سے 30 نومبر تک ویک اینڈز کے لاک ڈاؤن کا آغاز ہو گیا ہے جب کہ یونان میں اسکول اور نرسریز 30 نومبر تک بندکر دیے گئے ہیں۔

لبنان میں آج سے2 ہفتوں کالاک ڈاؤن اور شام5تاصبح 5 بجے کا کرفیو بھی نافذہوگا۔ آسٹریا میں منگل سے6دسمبرتک لاک ڈاون کاسرکاری اعلان کر دیا گیا ہے۔

ادھر ایران میں بھی پابندیاں مزید سخت کر دی گئی ہیں۔آئندہ دو ہفتوں کے لیے نئی پابندیاں عائد کر کے شام 6 بجے کے بعد سے غیرضروری اشیا کی دکانیں بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -