The news is by your side.

Advertisement

کورونا ایس او پیز: مارکیٹس، ریستوران، تقریبات اور دفاتر سے متعلق نیا حکم نامہ جاری

پشاور: صوبہ خیبرپختونخوا میں محکمہ داخلہ کی جانب سے نئے کورونا ایس او پیز کا حکم نامہ جاری کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے لیے جاری ہونے والے حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ تمام کاروباری امور اور مارکیٹس شام 6 بجے تک بند ہوں گی۔ ہفتہ اور اتور کو تمام کاروباری مراکز بند رہیں گے۔

حکم نامہ کے مطابق اشیائے خوردنوش اور میڈکل اسٹورز کو پابندی سے استثنیٰ ہوگا۔ پمپس، ورکشاپس، موبائل فرنچائز ودیگر ضروری دکانیں کھلی رہیں گی۔ ہر قسم کی انڈور تقریبات پر پابندی ہوگی۔ جبکہ آؤٹ ڈور پروگرامز میں300 سے زائد لوگوں کے اکٹھا ہونے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

اسی طرح ریستورانوں میں انڈور سروس پر پابندی ہوگی۔ افطار کے بعد ساڑھے 11بجے تک آؤٹ ڈور تقریبات کی اجازت دی گئی ہے۔ ممکن ہو تو تراویح بھی کھلی جگہ میں ادا کی جائیں۔

بازار صبح سحری سے شام 6 بجے تک کھلے رہیں گے، رمضان ایس او پیز جاری

کے پی حکومت کے حکم نامہ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ عوامی جگہوں پر ماسک پہننا لازمی ہے، پبلک ٹرانسپورٹ میں ایس اوپیز کے ساتھ50 فیصد سواریوں کی اجازت ہوگی۔ نجی اور سرکاری دفاتر میں50 فیصد لوگ گھروں سے کام کریں گے۔ صوبے بھر میں تمام سینما گھر اور مزار بند رہیں گے۔

صوبے بھر میں کھیل، ثقافتی ودیگر پروگرامز پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ واکنگ ٹریکس کےعلاوہ تفریحی پارکس مکمل طور پر بند رہیں گے، صنعتی امور اس حکم نامے سے مستثنیٰ ہوں گے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں