تازہ ترین

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

کورونا ایس او پیز؛ سندھ حکومت کا نیا حکم نامہ جاری

کراچی: سندھ حکومت نے کورونا ایس اوپیز سے متعلق نیا حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔

نئے حکم نامے میں ہوٹلز اور ریسٹورنٹس صارفین کیلئے ویکسین سرٹیفکیٹ رکھنا لازمی قرار دیا گیا ‏ہے۔ ہوٹلز اور ریسٹورنٹس میں آؤٹ ڈورڈائننگ کیلئے بھی ویکسین سرٹیفکیٹ دکھانا ہو گا۔ ڈائن ان ‏سروس کےدوران کسی بھی وقت انسپکشن کیاجاسکےگا۔

محکمہ داخلہ سندھ نےٹرینوں میں سفرکیلئے بھی ویکسین سرٹیفکیٹ لازمی قرار دے دیا ہے۔ یکم ‏اکتوبر سے ٹرینوں میں سفرکوروناویکسین سرٹیفکیٹ سےمشروط ہوگا۔

سندھ میں‌ لاک ڈاؤن کے خاتمے کا اعلان، نئے کاروباری اوقاتِ کار بھی جاری

سندھ حکومت نے گزشتہ روز لاک ڈاؤن ختم کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کرتے ہوئے 31 اگست تک ‏کے لیے نیا حکم نامہ جاری کیا تھا۔

ریسٹورنٹ میں بیٹھ کر کھانے پر پابندی ہوگی جبکہ ہوٹل اور ریسٹورنٹس میں رات دس بجے تک ‏کھلی فضا میں کھانے کی اجازت ہوگی۔

اسی طرح شادیوں پر عائد پابندی ختم کرتے ہوئے کھلے مقام پر رات دس بجے تک تقریب منعقد ‏کرنے کی اجازت ہوگی، مزارات اور سینما گھر مکمل بند رہیں گے، کراٹے،باکسنگ اور کبڈی جیسے ‏کھیلوں کے ایونٹس منعقد کرنے پر پابندی برقرار رہے گی۔

Comments

- Advertisement -