پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

کرونا نے پاکستان میں مزید 26 زندگیاں نگل لیں

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان پر کرونا وائرس کے وار جاری ہیں، ملک بھر میں چوبیس گھنٹے کے دوران مزید 1048 کرونا کیسز رپورٹ ہوگئے۔

دنیا بھر کی پاکستان میں بھی کرونا وائرس کی مہلک وبا کی دوسری لہر اپنا قہر ڈھا رہی ہے، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے کوویڈ 19 سے متعلق جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں 24 گھنٹے کے دوران مزید 26 کرونا مریضوں کا انتقال ہوگیا۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کرونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد بارہ ہزار تین سو تینتس ہوگئی ہے۔

- Advertisement -

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک بھر میں 32 ہزار انیس ٹیسٹ کیے گئے، جس میں سے ایک ہزار اڑتالیس نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

این سی او سی کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد ملک میں کرونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 25 ہزار 747 ہوگئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں