تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

کرونا نے پاکستان میں مزید 38 زندگیاں نگل لیں

اسلام آباد : پاکستان پر کرونا وائرس کے وار جاری ہیں، ملک بھر میں چوبیس گھنٹے کے دوران مزید 1329 کرونا کیسز رپورٹ ہوگئے۔

دنیا بھر کی پاکستان میں بھی کرونا وائرس کی مہلک وبا کی دوسری لہر اپنا قہر ڈھا رہی ہے، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے کوویڈ 19 سے متعلق جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں 24 گھنٹے کے دوران مزید 38 کرونا مریضوں کا انتقال ہوگیا۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کرونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد بارہ ہزار چھ سو ایک ہوگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک بھر میں اکتالیس ہزار 395 ٹیسٹ کیے گئے، جس میں سے ایک ہزار تین سو انتیس نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

این سی او سی کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد ملک میں کرونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 24 ہزار 446 ہوگئی۔

Comments

- Advertisement -