جمعرات, دسمبر 12, 2024
اشتہار

کورونا نے فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو نشانے پر لے لیا، وار تیز

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: ملک میں فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز پر کوروناوائرس کے وار تیز ہوگئے۔ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں 40ہیلتھ ورکرز کورونا کا شکار ہوئے جبکہ 2 کی اموات ہوئیں۔

تفصیلات کے مطابق قومی ادارہ صحت(این آئی ایچ) کی ہیلتھ ورکرز پر کورونا سے متعلق رپورٹ وزارت قومی صحت کو ارسال کردی گئی جس میں کہا گیا ہے کہ 24گھنٹے میں ملک میں37 ڈاکٹر اور 3ہیلتھ اسٹاف میں کورونا کی تصدیق ہوئی جس کے بعد ملک میں کورونا سے متاثرہ ہیلتھ ورکرز کی تعداد17116ہوگئی ہے۔

ذرایع کے مطابق 10261ڈاکٹرز، 2423نرز اور 4432ہیلتھ اسٹاف کورونا پازیٹو ہوئے ہیں، ملک میں تاحال168ہیلتھ ورکرز کورونا سے جاں بحق ہو چکے ہیں۔ 453ہیلتھ ورکرز گھر جبکہ 30اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔

- Advertisement -

بلوچستان میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 5 فیصد سے تجاوز کر گئی

‘ملک میں 16465ہیلتھ ورکرز کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں، کورونا سے متاثرہ اور جاں بحق بیشترہیلتھ ورکرز ک اتعلق سندھ سے ہے، سندھ میں6000ہیلتھ ورکرز پازیٹو اور 60جاں بحق ہوئے ہیں۔ پنجاب میں3489ہیلتھ ورکرز پازیٹو جبکہ 29جاں بحق ہوئے، خیبرپختونخوا میں اب تک 4047ہیلتھ ورکرز کورونا کا شکار ہوئے اور 44 کی اموات ہوئیں’۔

اس ضمن میں ذرایع نے مزید کہا کہ اسلام آباد میں1584ہیلتھ ورکرز پازیٹو اور 14جاں بحق ہوئے۔ گلگت بلتستان308ہیلتھ ورکرز پازیٹو جبکہ 3 جاں بحق ہو چکے ہیں۔ اسی طرح بلوچستان میں858ہیلتھ ورکرز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا جبکہ 9جاں بحق ہوئے، آزادکشمیر میں830ہیلتھ ورکرز پازیٹو اور 9جاں بحق ہوئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں