تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

کرونا کے بڑھتے وار، سندھ حکومت کا اسکولوں سے متعلق اہم اعلان

کراچی: سندھ حکومت نے شہر قائد میں کرونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر اہم فیصلے کرلئے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت کرونا ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا، اجلاس میں محکمہ صحت اور ماہرین کرونا کی موجودہ صورتحال سے متعلق وزیراعلیٰ کو تفصیلی بریفنگ دی۔

اسکول کھلے رکھنے کا فیصلہ

سندھ ٹاسک فورس اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ صوبے بھر میں اسکول کھلے رہیں گے اور تعلیمی سلسلہ جاری رہے گا۔

فیس ماسک کا استعمال لازمی قرار

تمام شادی ہالز، مارکیٹوں اور عوامی مقامات پر ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا گیا ہے، انتظامیہ کو ویکسی نیشن کارڈ کا ریکارڈ چیک کرنا لازمی ہوگا،

سرکاری افسران کے لئے بُری خبر

سندھ ٹاسک فورس کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جو سرکاری افسران فیس ماسک کے استعمال کو یقینی نہیں بنائیں گے ان پر جرمانہ عائد کیا جائے گا، اجلاس میں تجویز دی گئی کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے سرکاری افسران کی ایک دن کی تنخواہ کاٹی جائے۔

اسپتالوں کے سروے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ہونے والے کرونا ٹاسک فورس اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اومیکرون کیسز کی حقیقی تعداد معلوم کرنے کے لئے تمام سرکاری و نجی اسپتالوں کا سروے کیا جائے گا، سروے میں اسپتالوں کی گنجائش کا جائزہ لیا جائے گا، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ اسپتالوں میں کتنی گنجائش ہے؟ اور مزید کتنی ضرورت ہے؟ بتایا جائے۔

کھانا بکس میں دینے کی ہدایت

کرونا ٹاسک فورس میں فوری طور پر شادی ہالوں کی بندش کی تجویز کو زیر غور نہیں لایا گیا البتہ شادی تقریبات میں کھانہ باکس میں دینے کی ہدایت دی گئیں ہیں، جس پر فوری عملدرآمد کرایا جائے گا۔

ویکسی نیشن مہم تیز کرنے کا فیصلہ

سندھ حکومت نے ویکسی نیشن مہم کو صوبے میں تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کرونا کیسز میں اضا فہ احتیاطی تدابیر نہ اپنانے کا نتیجہ ہے، عوام تعاون کریں گے تو جاری کرونا لہر پر بھی کنٹرول ہوجائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں ہالز، مارکیٹوں اور اسکولوں سے متعلق اہم فیصلے

دوسری جانب کرونا کیسز کی ضلع وار شرح کی تفصیلات اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلی ہے، رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں اومیکرون ویرئنٹ پھیلنے کے بعد سے کرونا کیسز میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کراچی میں کرونا کی شرح 35.30 فیصد ریکارڈ کی گئی جب کہ حیدرآباد میں کرونا کیسز کی شرح 5.12 فیصد، گلگت میں 4.08 فیصد، مظفرآباد میں 11.90 اور میرپور میں 2.17 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چوبیس گھنٹے میں اسلام آباد میں کرونا وائرس کی شرح 6.95 فیصد رہی جب کہ راولپنڈی میں کرونا کی شرح 9.94 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

ذرائع وزارت صحت نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ 24گھنٹے میں 9 اضلاع میں کروناکی شرح 1 فیصد سے کم ریکارڈ کی گئی جب کہ چاروں صوبوں کے 25 اضلاع کرونا کے حوالے سے اہم ہیں۔

Comments

- Advertisement -