The news is by your side.

Advertisement

مسافروں کیلیے کورونا ٹیسٹ سرٹیفکیٹ لازمی قرار

کراچی: کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے سول ایوی ایشن نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کو کورونا سرٹیفکیٹ پیش کرنا لازمی قرار دے دیا۔

ایوی ایشن ڈویژن ترجمان کے مطابق 21 مارچ 2020 سے پاکستانی وقت کے مطابق صبح 5 بجے سے بیرون ممالک سے آنے والے مسافروں کا داخلہ ائیرپورٹس پر کورونا وائرس ٹیسٹ کی مصدقہ رپورٹ کی فراہمی سے مشروط کر دیا گیا ہے۔

اس بات کو لازم قرار دیا گیا ہے کہ بیرون ملک سے آنے والے مسافر نے اپنا ٹیسٹ پرواز سے 24 گھنٹے قبل کروایا ہو، ٹیسٹ کی رپورٹ میں مسافر کا نام اور پاسپورٹ نمبر شامل ہونا ضروری ہے۔

اس حوالے تمام ائیر لائنز کو واضح طور ہدایات جاری کر دی گئیں ہیں، اس بات کا اعادہ کیا گیا ہے کہ پاکستان کی حدود میں داخلے کی اجازت صرف اور صرف کرونا وائرس کی مصدقہ رپورٹ کی فراہمی کی صورت میں ہو گئ. یہ شرط 4 اپریل تک برقرار رہے گی۔

اس اقدام کا مقصد پاکستان میں کرونا وائرس کے پھیلائو کو روکنا ہے، ٹیسٹ رپورٹ کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ہیلتھ ڈیکلیریشن فارم جمع کروانا بھی لازم ہے، اس متعلق بین الاقوامی پروازوں کیلئے مختص کئے گئے تین بڑے ائیرپورٹس کو ہدایت جاری کردی گئی ہیں۔

fb-share-icon0
Tweet 20

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں