تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کرکٹرز کی کرونا رپورٹ کیا رہی؟

ہرارے: زمبابوے کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں حصہ لینے والے کرکٹرز کی کرونا ٹیسٹنگ مکمل ہوگئی ہے، پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پہلا ٹیسٹ 29 اپریل سے شیڈول ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل11 کرکٹرز گذشتہ شب ہرارے پہنچے، کھلاڑیوں میں اظہر علی، عابد علی، عمران بٹ، فواد عالم، سلمان علی آغا، سعود شکیل، شاہنواز دھانی، تابش خان،‏ نعمان علی ، ساجد خان اور زاہد محمود شامل تھے۔

ہرارے پہنچنے کے بعد کرونا ایس اوپیز کے تحت ٹیسٹ کرکٹرز کا کرونا ٹیسٹ کیا گیا، اچھی خبر یہ ہے کہ قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل گیارہ کرکٹرزکے کورونا ٹیسٹ منفی آگئے ہیں۔

کرونا ٹیسٹنگ کے نتائج آنے کے بعد کھلاڑی آج آرام کرینگے اور کل سے ہرارے اسپورٹس کلب میں ٹریننگ کا آغاز کریں گے۔

واضح رہے کہ پہلا ٹیسٹ میچ 29اپریل اور دوسرا ٹیسٹ میچ 7مئی کو ہرارے میں کھیلا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -