تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

ملک میں کورونا ٹیسٹنگ صلاحیت 60 ہزار یومیہ سے زائد ہے، این سی او سی

اسلام آباد : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کورونا کی ٹیسٹنگ صلاحیت60 ہزار یومیہ سے تجاوز کرچکی ہے، پاکستان وینٹی لیٹرز تیار کرنے والے چند ممالک میں شامل ہوچکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق این سی او سی نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ملک میں کورونا مریضوں کےلیے1525 وینٹی لیٹر دستیاب ہیں اور رواں ماہ کے اختتام تک 1227اضافی آکسیجن بیڈز دستیاب ہوں گے تاہم کورونا کے لیے مختص 61 فیصدوینٹی لیٹرز تاحال استعمال نہیں ہو سکے۔

این سی او سی کے مطابق کورونا کے خلاف بروقت درست اور بہترین طبی اقدامات کیے گئے، دوران وبا بحالی معیشت بحالی، روزگار، صنعت کے لیے مکمل پلاننگ کی گئی، حکومت نے لاک ڈاؤن کے باوجود ہرممکن طور پر روزگار کی دستیابی کو یقینی بنایا، کورونا کی ٹیسٹنگ صلاحیت 60 ہزار یومیہ سے تجاوز کرچکی ہے.

این سی او سی کے مطابق ملک میں کورونا ٹیسٹ کے لیے لیبز کی تعداد 2سے132ہوچکی ہے، پاکستان خود وینٹی لیٹرز تیارکرنے والے چند ممالک میں شامل ہوچکا ہے، ملک میں کورونا کے مریضوں کے لیے1525 وینٹی لیٹر مختص ہیں، نظام صحت میں مزید1227 آکسیجن بستر شامل کرلیے گئے ہیں.

این سی او سی کے مطابق  آزاد کشمیر کے نظام صحت میں 80 آکسیجن بستر شامل کیے گئے ہیں، بلوچستان کے فاطمہ جناح اسپتال میں 100 آکسیجن بستروں کا اضافہ کیاگیا، گلگت بلتستان کے نظام صحت میں اضافی 100 آکسیجن بستر شامل کیے گئے، خیبرپختونخوا کو اضافی 320 آکسیجن بستر فراہم کیے گئے،

پنجاب کے نظام صحت میں 330 آکسیجن بستر شامل کیے گئے ہیں، سندھ میں عباسی شہید اسپتال کو70 آکسیجن بسترفراہم کر دیے گئے، اسلام آباد کے 3اسپتالوں کو227 آکسیجن بسترفراہم کیے گئے، مصنوعی ذہانت سے سینے کے ایکسرے کی سہولت دستیاب کی گئی ہے.

اس کے علاوہ نسٹ یونیورسٹی میں حفاظتی سامان تیار کیا جا رہا ہے، وزارت صحت نے کورونا سے متعلق31 ایس او پیز جاری کیے، وی کیئر پروگرام کے تحت 30 ہزار طبی عملے کی تربیت مکمل کی گئی، لاک ڈاؤأن میں سماجی تحفظ کیلئے احساس ہنگامی کیش پروگرام شروع کیا گیا۔

این سی او سی کے مطابق محنت کشوں سمیت سوا کروڑسے زائد افرادکو امداد فراہم کی گئی، احساس امداد پروگرام کے تحت 151.9ارب تقسیم کیے جاچکے ہیں، لاک ڈاؤن میں بجلی کے بلوں پر1200 ارب ریلیف دیا گیا،65ممالک سے ایک لاکھ سے زائد پاکستانیوں کو وطن واپس لایا گیا،1500سے زائد ہسپتال پہلی بار ریسورس مینجمنٹ سسٹم سے منسلک ہیں۔

پاک نگہبان ایپ سے اسپتالوں سے معلومات کا حصول ممکن بنایا جا رہا ہے،66اضلاع میں ڈیٹا کولیکشن، ڈس انفیکشن، ایس اوپیز کی نگرانی کی گئی، مزدور احساس پروگرام کے تحت 60 لاکھ افراد کو12 ہزار فی کس دیے گئے، چھوٹے کاروبار والے صارفین کی 3ماہ کے بلوں کی پیشگی ادائیگی کی گئی۔

این سی او سی کے مطابق  آکسیجن سلنڈر و ٹینکوں کی درآمد پر3 ماہ تک ایکسائز وکسٹم ڈیوٹی کااستثنیٰ دیا گیا، آئی ایم ایف کے مطابق پاکستان ممکنہ ڈاؤن ٹرن کومنفی0.4سے1.1پرلایا،30ممالک میں منفی ٹرن ڈاؤن کومثبت کرنےوالاپاکستان واحدملک ہے۔

جولائی 2019 سےمئی 2020 میں برآمدات خطے کی نسبت بہتر رہیں،دنیا میں موجود پاکستانی طبی ماہرین، یاران وطن کی مہارتوں سے فائدہ اُٹھایا گیا۔

Comments

- Advertisement -