تازہ ترین

دورہ انگلینڈ ،ویسٹ انڈیز کے لئے منتخب ارکان کی پہلی کرونا رپورٹ کا نتیجہ کیا رہا؟

لاہور: دورہ انگلینڈ ،ویسٹ انڈیز کےلئے قومی کرکٹ ٹیم کی پہلی کووڈ ٹیسٹنگ کرلی گئی ہے۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق پاکستان میں موجود دورہ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے لئے منتخب کئے جانے والے قومی اسکواڈ کے ارکان کی پہلی کووڈ19 ٹیسٹنگ گذشتہ روز ان کے گھروں میں کی گئی،جہاں قومی کرکٹ ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کےکرونا ٹیسٹ منفی آگئے،ارکان کی دوسری ٹیسٹنگ انیس جون کو ہوگی۔

پی سی بی کے مطابق پاکستان میں موجود قومی اسکواڈ کے ارکان بیس جون کو لاہور میں بائیوسیکیورببل جوائن کرینگے، کھلاڑیوں کی تیسری کووڈ 19 ٹیسٹنگ تئیس جون کو لاہور کے مقامی ہوٹل میں ہوگی جبکہ تمام ارکان پچیس جون تک لاہور کے مقامی ہوٹل میں آئسولیشن میں رہیں گے۔

قومی اسکواڈ پچیس جون کو لاہور سے براستہ یو اے ای انگلینڈ روانہ ہوگا، پی ایس ایل سکس میں شرکت کرنے والے ارکان یو اے ای سے اسکواڈ جوائن کرینگے، قومی اسکواڈ لاہور سے براستہ یو اے ای چارٹرڈ طیارےپر انگلینڈ پہنچے گا، انگلینڈ پہنچنے پر ٹیم تین دن روم آئسولیشن میں رہے گی۔

روم آئسولیشن مکمل ہونے کے بعد اگلے سات روز قومی کرکٹرز ڈربی کی آئسولیشن میں ٹریننگ کریں گے، پاکستان اور انگلینڈ کے مابین ون ڈے سیریز کا آغاز آٹھ جولائی سے ہوگا، انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے بعد قومی کھلاڑی پندرہ جولائی کو وطن واپس آئینگے۔

پی سی بی کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم اکیس جولائی کو ویسٹ انڈیز پہنچے گی جبکہ قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کھلاڑی چھبیس جولائی کو ویسٹ انڈیز پہنچیں گے، ویسٹ انڈیز کےخلاف ٹی 20کےبعد قومی ٹی 20کرکٹرز وطن لوٹیں گے، قومی ٹیسٹ اسکواڈ ویسٹ انڈیز کےدورےکےبعد 25 اگست کووطن واپس آئے گا۔

Comments

- Advertisement -