The news is by your side.

Advertisement

کرونا نے مزید 2432 افراد کو اپنی لپیٹ‌ میں لے لیا

کراچی : کرونا وائرس کی مہلک وبا نے 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں 45 مریضوں کی زندگیاں نگل لیں، مجموعی اموات 10 ہزار 908 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر سے کرونا کیسز کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری ہوگئے، این سی او سی کے مطابق چوبیس گھنٹے میں مزید 42 ہزار 422 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے دو ہزار 432 کیسز میں کرونا کی تصدیق ہوگئی۔

این سی او سی کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں چوبیس گھنٹے کے دوران مزید 45 کرونا مریض دم توڑ گئے جس کے بعد کرونا سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 10 ہزار 908 ہوگئی۔

ملک میں چوبیس گھنٹے کے میں کرونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 5.73 فیصد ہوگئی جبکہ ملک میں کرونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 33 ہزار 763 تک پہنچ گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں کرونا کے دو ہزار 334 کیسز تشویشناک نوعیت کے ہیں، 24 گھنٹے میں کرونا کے دوہزار 793 مریض صحت یاب ہوئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ اب تک 5 لاکھ 16 ہزار 770 کیسز رپورٹ ہوئے ہوچکے ہیں، جبکہ صحت یاب افراد کی تعداد 4 لاکھ 72 ہزار 99 ہوگئی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں