تازہ ترین

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

کرونا کی تباہ کاریاں‌ جاری، برطانوی حکومت کو اقدامات کے باوجود ناکامی کا سامنا

مانچسٹر: برطانوی حکومت کرونا وائرس کے حوالے سے اٹھائے جانے والے اقدامات میں ایک بار پھر ناکام ہوگئی۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق برطانوی حکومت نے یومیہ ایک لاکھ شہریوں کے ٹیسٹ کرنے کا اعلان کیا تھا البتہ کئی روز گزر جانے کے باوجود بھی یہ ہدف پورا نہ ہوسکا۔

نیشنل ہیلتھ سروس ایک لاکھ کی جگہ یومیہ 12 ہزار ٹیسٹ کررہی ہے، اب تک مجموعی طور پر تین لاکھ مریضوں کے ٹیسٹ ہوئے جن میں سے 93 ہزار 873 کی رپورٹ پازیٹیو آئی، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران نیشنل ہیلتھ سروس نے 11 ہزار 879 افراد کے ٹیسٹ کیے۔

مزید پڑھیں: برطانیہ میں کرونا سے ہلاکتیں 15 فیصد بڑھ گئیں، قومی ادارہ شماریات

برطانیہ میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کرونا سے مزید 778 افراد ہلاک ہوئے جس کے بعد جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 12 ہزار 107 تک پہنچ گئی، جبکہ 5 ہزار 252 نئے کیسز رپورٹ بھی ہوئے۔

قبل ازیں قومی ادارہ برائے شماریات کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں انکشاف کیا گیا تھا کہ برطانیہ میں کرونا وائرس سے مرنے والے افراد کی تعداد 15 فیصد بڑھ گئی ہے۔

اعداد و شمار میں بتایا گیا کہ برطانیہ میں کرونا سے ہلاکتیں 15% بڑھ گئیں، تین اپریل تک 5058 افراد اسپتالوں سے باہر کرونا سے موت کا شکار ہوئے جبکہ 11329 افراد دوران علاج دم توڑ گئے۔

یہ بھی پڑھیں:  برطانیہ میں کرونا سے ہلاکتیں،50 فیصد سے زائد اولڈ ہوم کے معمر افراد شامل ہونے کا انکشاف

یاد رہے کہ برطانیہ میں کرونا وائرس نے تباہی مچا کر رکھی ہوئی ہے، حکومت نے مریضوں کی نگہداشت کرنے والے ڈاکٹرز کو تاحال حفاظتی کٹس فراہم نہیں کیں۔

Comments

- Advertisement -
زاہد نور
زاہد نور
زاہد نور اے آر وائے نیوز کے ساتھ مانچسٹر سے بطور نمائندہ خصوصی منسلک ہیں