تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

ملک بھر میں کرونا سے 5 اموات، مریضوں کی تعداد 776 ہوگئی، سندھ میں لاک ڈاؤن شروع

اسلام آباد / کراچی / کوئٹہ / لاہور: ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا کے 147 نئے کیسز  سامنے آئے جس کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد 776 تک پہنچ گئی جبکہ دو اموات کے بعد مرنے والوں کی تعداد پانچ تک پہنچ گئی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں کرونا وائرس کے کیسز کی تعداد اضافے کے بعد کیسز کی تعداد 776 تک پہنچ گئی،  24گھنٹےمیں کوروناوائرس کےمزید147کیسز رپورٹ ہوئے۔

اب تک سندھ میں کرونا کے 333، پنجاب 225، بلوچستان 104، گلگلت بلتستان 71، خیبرپختونخواہ 31، اسلام آباد 11 اور آزاد کشمیر میں ایک کیس رپورٹ ہوا۔

قومی ادارہ براہ صحت کے مطابق ملک میں کرونا وائرس سے ہونے والی اموات کی تعداد پانچ تک پہنچ گئی، خیبرپختونخواہ میں 3، سندھ اور گلگت بلتستان میں ایک ایک مریض دوران علاج چل بسا۔ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک مریض صحت یاب بھی ہوا جس کے بعد اسپتال سے جانے والوں کی تعداد پانچ تک پہنچ گئی۔

مزید پڑھیں: سندھ میں کرونا وائرس سےمتاثرہ چوتھا مریض صحت یاب،مرتضیٰ وہاب

قومی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 14 ہزار 439 افراد کی ملک کے داخلی راستوں پر اسکریننگ کی گئی جس کے دوران کرونا وائرس کے 202 مشتبہ مریض رپورٹ ہوئے۔

سندھ میں لاک ڈاؤن شروع

دوسری جانب رات 12 بجتے ہی کراچی سمیت سندھ بھر میں لاک ڈاؤن کا آغاز ہوگیا جو 15 روز تک جاری رہے گا، اس دوران شہریوں کا بلا ضرورت گھروں سے نکلنا ممنوع اور گاڑیاں سڑکوں پر لانے کی پابندی ہوگی جبکہ مساجد اور عبادت گاہوں پر بھی لاک ڈاؤن کااطلاق ہوگا۔

مزید پڑھیں: لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر جرمانہ وقید کی سزا

سندھ حکومت کے ترجمان کے مطابق لاک ڈاؤن کے دوران بیمارکواسپتال لےجانےکی اجازت ہوگی، گھروں سے باہر جانے والے شہری اپنے ہمراہ اصل شناختی کارڈ ضرور رکھنا ہوگا۔ ایک گاڑی میں ڈرائیور کے ساتھ صرف ایک شخص ہی سفر کرسکےگا جبکہ میڈیکل اسٹورز، کریانہ، دودھ اورسبزی کی دکانیں لاک ڈاؤن کے دوران کھلی رہیں گی۔

Comments

- Advertisement -