تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

کس ملک نے سب سے زیادہ ویکسی نیشن کی؟ بچوں کو بھی ٹیکے لگا دیئے گئے

عالمی وبا کورونا وائرس کے اثرات سے اپنے عوام کو محفوظ رکھنے کیلئے دنیا بھر کے تمام ممالک اپنی کوششوں میں مصروف عمل ہیں تاہم ان سب میں ایک ملک ایسا ہے جس نے اب تک سب سے زیادہ ویکسی نیشن کی ہے۔

اس حوالے سے ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کورونا ویکسن لگانے کے معاملے میں اس وقت امریکہ ایک ایسا ملک ہے جو سب سے آگے ہے، جہاں اب تک 29کروڑ ویکسین کے ٹیکے لگا دیئے گئے ہیں۔

امریکہ بڑی آبادی والا پہلا ملک ہے جہاں سب سے زیادہ لوگوں کو ویکسین لگائی جا چکی ہے لیکن کم آبادی والے چند ممالک کی بھی نصف آبادی کو ویکسین کی ایک ڈوز دی جا چکی ہے۔

عالمی وبا کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک امریکہ کورونا سے حفاظت کے لئے ویکسن لگوانے میں اس وقت سب سے آگے ہے۔ تقریبا نصف آبادی کو ویکسین کا ایک ڈوز جب کہ 35 فیصد آبادی کو دو ڈوز لگائے جا چکے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق صحت کے معاملات دیکھنے والے امریکی محکمہ صحت کے ادارے سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول این پریونشن (سی ڈی سی) کے مطابق امریکہ بھر میں مجموعی طور پر 29 کروڑ کے قریب ویکسین ڈوز لگائی جاچکی ہے۔

امریکی حکومت کو مختلف کمپنیوں کی جانب سے35 کروڑ 90 لاکھ سے زائد ٹیکے فراہم کیے جاچکے ہیں، جن میں سے 28 کروڑ 77 لاکھ سے زائد ڈوز لگائے جا چکے تھے۔

امریکہ میں13 کروڑ 10 لاکھ 78 ہزار608 افراد ایسے تھے جنہیں دونوں ڈوز لگائے جا چکے تھے جب کہ16 کروڑ43 لاکھ سے زائد افراد کو ایک ڈوز لگائی جاچکی تھی، امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق26 مئی تک امریکہ کی50 میں سے25 ریاستوں میں نصف بالغ آبادی کو کورونا ویکسین لگائی جاچکی تھی۔

رپورٹ کے مطابق ریاست الاسکا، کیلی فورنیا، کولاراڈو، کنیکٹیکٹ، ہوائی، لووا، مش گن، منیسوٹا، نیوجرسی، نیویارک، نیو میکسیکو، ورجینیا، پنسلوانیا اور دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی سمیت مجموعی طور پر25 ریاستوں کی نصف بالغ آبادی کو ویکسین کے دونوں ڈوز لگائے جاچکے تھے۔

مذکورہ ریاستوں میں نصف بالغ آبادی میں سے بھی زیادہ تر آبادی کو ایک ڈوز لگایا جا چکا ہے جب کہ جلد ہی وہاں نابالغ افراد کے لیے ویکسی نیشن شروع کی جائے گی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ امریکہ کی کم از کم چار ریاستوں جن میں کنیکٹیکٹ، ورمونٹ، میساچوٹس اور مائن شامل ہیں وہاں کی تمام آبادی کو ویکسین لگائی جا چکی ہے۔ مذکورہ ریاستوں میں نابالغ افراد کو بھی ویکسین لگائی جاچکی ہے۔

امریکی صدر جوبائیڈن نے حال ہی میں کہا تھا کہ حکومت رواں برس جولائی تک پوری آبادی کو ویکسین کے دونوں ڈوز لگانے کا منصوبہ رکھتی ہے اور اس ضمن میں کوششیں مزید تیز کردی گئی ہیں۔

اس وقت امریکہ بڑی آبادی والا وہ پہلا ملک ہے، جہاں سب سے زیادہ لوگوں کو ویکسین لگائی جا چکی ہے لیکن کم آبادی والے چند ممالک کی بھی نصف آبادی کو ویکسین کا ایک ڈوز لگایا جاچکا ہے۔

امریکا میں زیادہ لوگوں کو ویکسین لگائے جانے کے بعد حکومت نے کچھ نرمیاں بھی کی ہیں اور لوگوں کو ہر وقت فیس ماسک پہننے سے بھی آزاد قرار دیا ہے لیکن بھیڑ میں جاتے وقت فیس ماسک کے استعمال سمیت سماجی فاصلہ اختیار کرنے کی تجاویز بھی دے رکھی ہیں۔

واضح رہے کہ امریکہ میں 26 مئی 2021 تک سامنے آنے والے مجموعی کورونا کیسز کی تعداد 3 کروڑ 31 لاکھ سے زائد تھی اور وہاں پر ہلاکتوں کی تعداد 5 لاکھ 90 ہزار سے زائد ہوچکی تھی۔

اگرچہ گزشتہ چند ماہ میں امریکہ میں سامنے آنے والے کورونا کیسز میں نمایاں کمی سامنے آئی لیکن اس کے باوجود وہاں اب بھی نئے کیسز سامنے آ رہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -