تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

کورونا وائرس کے خطرناک "ڈیلٹا ویریئنٹ” سے کیسے محفوظ رہا جاسکتا ہے؟

دی ہیگ : یورپی میڈیسن ایجنسی ای ایم اے نے قراردیا ہے کہ کووِیڈ-19 کی ویکسین کی دوخوراکیں کرونا وائرس کی تیزی سے پھیلنے والی نئی قسم ڈیلٹا سے تحفظ کے لیے مؤثرہیں۔

یورپی طب ایجنسی کی ویکسین حکمتِ عملی کے سربراہ مارکو کیولیری نے گزشتہ روز ایک نیوز کانفرنس میں بتایا ہے کہ کووِیڈ-19 کی ویکسینوں کے دو انجیکشن لگوانے والے افراد کے سامنے آنے والے ڈیٹا سے یہ ظاہر ہوا ہے کہ یہ نئی قسم ڈیلٹا سے تحفظ مہیا کرتے ہیں۔ٓ

نیدرلینڈز کے شہر ایمسٹرڈیم میں قائم یورپی طب ایجنسی کے اس ابتدائی جائزہ سے قبل عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے خبردارکیا ہے کہ یورپی ممالک میں کرونا وائرس کی ڈیلٹا شکل کے کیس تیزی سے پھیل سکتے ہیں۔ ڈیلٹا وائرس کی سب سے پہلے بھارت میں تشخیص ہوئی تھی اور وہاں سے یہ دوسرے ممالک میں پھیل رہا ہے۔

مارکو کیولیری نے نیوزکانفرنس میں کہا کہ ان کی ایجنسی تیزی سے پھیلنے والے ڈیلٹاوائرس کے ضمن میں پائی جانے والی تشویش سے آگاہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس وقت بظاہر یورپی یونین کی منظور کردہ چارویکسینیں یورپ میں کرونا وائرس کی ڈیلٹا سمیت پھیلنے والی تمام شکلوں سے تحفظ مہیا کرتی ہیں اور ان میں سے کسی ویکسین کی دو خوراکیں لگوانے والے ڈیلٹاوائرس سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔

یورپی یونین نے اب تک فائزراور بائیو این ٹیک ، موڈرنا ،آسٹرازینیکا اور جانسن اینڈ جانسن کی تیارکردہ ویکسینوں کے استعمال کی منظوری دی ہے اور تنظیم کے رکن ممالک میں یہی چار ویکیسینیں لگائی جارہی ہیں جبکہ اس نے کاروباری مسابقت کے پیش نظر روسی ساختہ اسپوتنک پنجم اور چین ساختہ سائنوفارم کی منظوری نہیں دی ہے۔

دوسری جانب عالمی ادارہ صحت نے انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت میں نمودار ڈیلٹا ویریئنٹ یورپ میں کورونا کی نئی لہر پھیلا سکتا ہے۔

Comments

- Advertisement -