اسلام آباد : وزارت صحت کی جانب سے کورونا ویکسین کے سائیڈ ایفیکٹ کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ جاری کردی گئی۔
؎تفصیلات کے مطابق وزارت صحت کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کورونا ویکسین کے 38 لاکھ میں سے صرف 4 ہزار 329 میں منفی اثرات سامنے آئے ہیں۔
منفی اثرات والے 35.7 فیصد افراد بخار میں مبتلا ہوئے۔ 15.4 فیصد منفی اثرات والے افرادکوسر اور جسم میں درد کے ساتھ فلوکی بھی شکایت ہوئی
رپورٹ کے مطابق 33.1 فیصد کو انجکشن لگانے والی جگہ پر درد کی شکایت تھی،اس کے علاوہ 6.7 فیصد منفی اثرات والے افراد کو ڈائریا جبکہ 8.9 فیصد کو ہلکی نوعیت کی شکایات ہوئیں۔
واضح رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے 30 سال کی عمر کے افراد کے لیے کورونا ویکسی نیشن کا اعلان کردیا ہے۔
In today's NCOC meeting it has been decided to open up vaccination for 30 years and older starting tomorrow. The messages for those who are being scheduled will go out today.
— Asad Umar (@Asad_Umar) May 21, 2021
ٹوئٹر پر جاری بیان میں وفاقی وزیر اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے کہا کہ این سی او سی کے اجلاس میں 30 سال کے افراد کو ویکسین لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ کل سے 30 سال اور اس سے زائد عمرکے افراد کو ویکسین لگانے کا عمل شروع کر دیا جائے گا جب کہ ویکسین شیڈول میں شامل 30 سال اور زائد عمر کے افراد کو آج میسج موصول ہو جائے گا۔