تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

پاکستان میں کورونا ویکسین لگوانے والوں کو براہِ راست سعودی عرب جانے کی اجازت؟

ریاض: سعودی محکمہ پاسپورٹ وامیگریشن(جوازات) نے غیرملکی کی جانب سے آن لائن پوچھے گئے اہم سوال پر وضاحت جاری کی ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق تارک وطن نے جوازات سے استفسار کیا کہ جن لوگوں نے پاکستان میں کوروناویکسین کی دوسری خوراک لی اور ان کا توکلنا ایپ(مملکت کا آن لائن پلیٹ فارم) پر اسٹیٹس بھی اپڈیٹ ہوچکا ہے تو کیا ان کے لیے براہ راست سعودی عرب کی پروازیں بحال ہوں گی؟۔

سعودی محکمہ پاسپورٹ نے وضاحت پیش کی کہ ممنوعہ ممالک سے صرف وہ ہی شہری سعودی عرب جاسکتے ہیں جنہوں نے مملکت سے ہی کوروناویکسین کی دونوں خوراکیں لی ہوں۔

سعودی عرب میں مکمل کورونا ویکسینیشن کرانے والوں کا توکلنا ایپ پر اسٹیٹس ‘محصن’ آجاتا ہے۔ ایسے افراد سفری پابندی کے شکار ممالک جائیں تو وہ براہ راست مملکت لوٹ سکتے ہیں۔

خیال رہے کہ سعودی عرب میں کورونا ویکسین کی ایک خوراک لی گئی ہو تو ایسی صورت میں سفری پابندی کا اطلاق ان پر بھی ہوگا اور انہیں مملکت آنے کے لیے پہلے اجازت یافتہ ملک میں 14 دن قیام کرنا ہوگا۔

دوسری جانب سعودی حکومت کی جانب سے ممنوعہ ممالک، جن میں پاکستان بھی شامل ہے، کے اقامہ ہولڈرز کی سہولت کے لیے نومبر 2021 تک اقاموں اورخروج وعودہ ویزے کی مدت میں توسیع کرانے کے احکامات صادر کر دیے گئے ہیں جن پرعمل درآمد مرحلہ وار طریقے سے جاری ہے۔

Comments

- Advertisement -