ہفتہ, مئی 16, 2026
اشتہار

حکومت کے پاس ذخیرہ کورونا ویکیسن ضائع ہونے کا خدشہ، ایکسپائری میں کتنا وقت رہ گیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد (16 ستمبر 2025): ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ حکومت پاکستان کے پاس ذخیرہ کروڑوں مالیت کی کورونا ویکیسن ضائع ہونے کا خدشہ ہے۔

ذرائع ایف ڈی آئی کے مطابق وفاق کے پاس کورونا ویکسین کی آخری کھیپ ضائع ہونے کا خدشہ ہے، فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایمونائزیشن نے اس سلسلے میں این سی او سی کو خط لکھ دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ این سی او سی کو کورونا ویکسین کی صورت حال سے متعلق آگاہ کر دیا گیا ہے، ایف ڈی آئی کے پاس موجود ویکسین آئندہ ماہ ایکسپائر ہو رہی ہے جو کہ وفاقی ڈائریکٹوریٹ کے ویئر ہاؤس میں اسٹور ہے۔

ذرائع کے مطابق ایف ڈی آئی ویئر ہاؤس میں کورونا ویکسین کی 5 ہزار سے زائد ڈوزز موجود ہیں، جو کہ امریکی کمپنی فائزر کی تیار کردہ ویکسین کی کھیپ پر مشتمل ہیں۔

سندھ کے اکثر بڑے اسپتالوں میں سی ٹی اسکین، ایم آر آئی مشینین کیوں خراب ہیں؟ سنسنی خیز انکشاف

ضائع ہونے کے قریب اس کورونا ویکسین کی مالیت ڈھائی کروڑ سے زائد ہے، این سی او سی نے ویکسین کے بارے میں ایف ڈی آئی کو تاحال جواب نہیں دیا ہے، وہاں سے ہدایات ملنے پر ویکسین کی کھیپ کے بارے میں کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔

ادھر ذرائع کا کہنا ہے کہ کورونا ویکسین کے استعمال میں کمی کے باعث صوبوں کو اس کی سپلائی نہیں ہو سکی ہے۔

+ posts

جہانگیر خان اے آر وائی نیوز اسلام آباد کے نمائندے ہیں۔ وہ پارلیمانی امور، صحت، کشمیر، جی بی اور پیپلز پارٹی سے متعلق خبریں رپورٹ کرتے ہیں۔

اہم ترین

جہانگیر خان
جہانگیر خان
جہانگیر خان اے آر وائی نیوز اسلام آباد کے نمائندے ہیں۔ وہ پارلیمانی امور، صحت، کشمیر، جی بی اور پیپلز پارٹی سے متعلق خبریں رپورٹ کرتے ہیں۔

مزید خبریں