The news is by your side.

Advertisement

‘کورونا ویکسین سے متعلق پروپیگنڈا بےبنیاد ہے’

ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کورونا ویکسین سے متعلق پروپیگنڈا بےبنیاد ‏ہے، ویکسین لگانا عوام کی صحت کےلئےضروری ہے۔

اپنے بیان میں مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ فیصلہ ہر فرد کو کرنا ہےکہ اپنی اور پیاروں کی صحت کا ‏تحفظ چاہتےہیں اس مشکل وقت میں حکومت کااور اپناساتھ دیں، کورونا سے بچاؤ کیلئے ماسک کا ‏لازمی استعمال اور ویکسین لگوانا ہو گی۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ سندھ حکومت نے صوبے بھر میں ویکسی نیشن سینٹرز بنائے ہیں گزشتہ ‏سال رمضان کےآخری ایام اورعیدکےبعدشرح بڑھ گئی تھی، گزشتہ سال عیدکےبعد کوروناکیسزکی ‏شرح 30فیصدبڑھی تھی۔

ترجمان نے کہا کہ خدنخواستہ کورونا وائرس کی صورتحال بےقابو ہو سکتی ہے درخواست ہےکہ ‏عید سادگی کےساتھ منائیں، عیدپر غیرضروری طور پر گھروں سےنہ نکلیں، شہریوں سےاپیل ہےکہ ‏سماجی فاصلوں کاخیال رکھیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں