تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

سعودی عرب، کرونا ویکسینشن کے آغاز سے متعلق بڑی خبر

ریاض: سعودی عرب نے رواں ماہ کے اختتام سے قبلکرونا  ویکسینیشن کے آغاز کا اعلان کردیا۔ 

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق مقامی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزارت صحت کے سیکریٹری امور ڈاکٹر ھانی جوخدار کا کہنا تھا کہ ’سعودی عرب میں کرونا ویکسین کا استعمال رواں ماہ  شروع ہوجائے گا‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’وزارتِ صحت اور فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کی جانب سے فائزر کی ویکسین رجسٹرڈ ہونے کے بعد دوا درآمد کرنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں اور امکان ہے کہ آئندہ چند روز میں مطلوبہ خوراکیں سعودی عرب پہنچ جائیں گی‘۔

ڈاکٹر ھانی جوخدار کا کہنا تھا کہ ’ویکسین ملتے ہی مریضوں کو خوراک تقسیم کرنے کا عمل شروع کردیا جائے گا، متعلقہ اداروں نے ویکسین کی رجسٹریشن سے قبل تمام احتیاطی تدابیر کا بغور جائزہ لیا اور اس کے تجربات پر مبنی رپورٹیں بھی حاصل کیں جن میں بہتر نتائج اور مرض کی افادیت کو واضح کیا گیا ہے‘۔

ڈاکٹر جوخدار کا کہنا تھا کہ ’ویکسین کی رجسٹریشن کے بعد اب ہم دوسرے مرحلے کی جانب بڑھ رہے ہیں، اس ضمن میں فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی نے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی ہیں، ہمیں امید ہے کہ آئندہ چند روز میں ویکسین محفوظ طریقے سے مملکت پہنچ جائے گی جس کے بعد فوری طور پر اسے مریضوں کو لگانے کے مرحلے کا آغاز ہوجائے گا، یعنی دسمبر کے اختتام سے قبل ویکسینیشن کے عمل کا آغاز کردیا جائے گا‘۔

سعودی عرب کے ڈاکٹر برائے متعدی امراض ڈاکٹر طارق الازرقی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ’ویکسین پہلے ان مریضوں کو دی جائے جن کی حالت تشویشناک ہے، علاوہ ازیں مریضوں اور معمر افراد جو مہلک بیماریوں کا شکار ہیں انہیں دی جائے بعد ازاں دوا کی تقسیم عام شہریوں میں کی جائے‘۔

Comments

- Advertisement -