تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

کرونا وائرس: امریکا میں 24 گھنٹوں میں 1 ہزار افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے

واشنگٹن : امریکا کرونا وائرس کی جان لیوا وبا کا مرکز بن چکا ہے، امریکا میں مریضوں کی تعداد دو لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے، صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شہریوں کو اسکارف پہننے کا مشورہ دیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکا میں کرونا وائرس کی ہلاکت خیزی تیزی سے بڑھتی جا رہی ہے, امریکا میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک ہزار افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جس کے بعد ملک میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

امریکا میں بھی نیویارک میں جان لیوا وبا نے سب سے زیادہ تباہی مچائی ہے جہاں اب تک 2219 لوگ ہلاک ہوچکے ہیں، نیویارک کے گورنر نے کرونا وائرس کی ہلاکت خیزی کے باعث خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ریاست میں جان لیوا وبا کے باعث 16 ہزار تک اموات ہوسکتی ہیں۔

دوسری طرف امریکا میں ایک روز میں 341 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 2 لاکھ 15 ہزار 344 ہوگئی ہے۔

امریکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ریاست متحدہ ہائے امریکا میں 2 اپریل کی صبح ہی وائرس میں مبتلا 10 مزید افراد دم توڑ گئے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 5112 ہوگئی۔

ڈاکٹروں کے مطابق امریکا میں لاکھوں افراد کے متاثر ہونے کے باعث اسپتالوں میں حفاظتی سامان بھی ختم ہوگیا ہے جبکہ شہریوں کو بھی ماسک نہیں مل رہے ہیں جس کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شہریوں کو اسکارف پہننے کا مشورہ دے دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست نیویارک کرونا وائرس سب سے زیادہ متاثر ہے جہاں اب تک 83 ہزار 901 متاثر ہوچکے ہیں جبکہ دو ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں، نیو جرسی میں 22 ہزار 255، کیلیفورنیا میں 9936، میچیگن میں 9334، فلوریڈا میں 7773 جبکہ دیگر ریاستوں میں 82 ہزار 135 کی تعداد میں مریض موجود ہیں۔

امریکا نے 51 ممالک سے طبی آلات منگوا لیے

خیال رہے کہ گزشتہ روز امریکی نائب صدر مائیک پنس کرونا ٹاسک فورس کی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم 51 ممالک سے طبی آلات منگوا رہے ہیں، پورے ملک میں وینٹی لیٹرز کی کمی کو پورا کیا جا رہا ہے۔

مائیک پنس نے کہا تھا کہ امریکیوں سے درخواست ہے ہمیں 30 روز اور دیں، ہم لوگوں نے ہمت نہیں ہارنی، تمام امریکی صدارتی گائیڈ لائنز پر عمل درآمد کریں، امریکا میں اب تک1.1 ملین کرونا ٹیسٹ ہو چکے ہیں، نجی لیبارٹری نے 15 منٹ میں کرونا ٹیسٹ کرنے والی مشین بنائی ہے۔ انھوں نے طبی آلات کی ترسیل کے لیے نیشنل گارڈز کے استعمال کا عندیہ بھی دیا تھا۔

Comments

- Advertisement -