تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

کرونا وائرس: جنوبی کوریا میں امریکی فوجی سمیت 1146 افراد متاثر

سیئول : جنوبی کوریا میں ہلاکت خیز کورونا وائرس کے مزید 169 کیسز سامنے آگئے جس کے بعد وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1146 ہوگئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ہلاکت خیز کورونا وائرس نے جنوبی کوریا میں 1146 افراد کو اپنا شکار بنا لیا ہے۔

کوریا کے بیماریوں پر قابو پانے والے ادارے نے گیارہ ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔ حالیہ ہلاکت منگولیا سے تعلق رکھنے والے فرد کی ہے، جو جگر کی پیوندکاری کے لیے جنوبی کوریا کے ہسپتال میں زیر علاج تھا۔

غیر ملکی میڈیا ذرائع سے یہ بات معلوم ہوئی ہے جنوبی کوریا میں تعینات ایک امریکی فوجی بھی کورونا وائرس سے متاثر ہوا ہے اور کسی بھی امریکی فوجی کے مہلک ترین وائرس سے متاثر ہونے کا یہ پہلا کیس ہے۔

کوریا میں امریکی افواج کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ وائرس سے متاثر امریکی فوجی کیمپ کیرل میں تعینات تھا جو وائرس زدہ شہر ڈائے گو سے 30 کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔

خبر رساں اداروں کا کہنا تھا کہ خطرناک وائرس سے سب سے زیادہ جنوبی کوریا کا چوتھا بڑا شہر ڈائے گو متاثر ہوا ہے، جس کے متاثرین کی تعداد 90 فیصد ہے۔

میڈیا ذرائع کا کہنا تھا کہ چین سے دنیا بھر میں پھیلنے والے ہلاکت خیز وائرس نے گزشتہ کئی دنوں سے 25 لاکھ آبادی والے شہر ڈائے گو کی گلیوں کو ویران کردیا ہے، کیونکہ لوگ خوف کے مارے اپنے گھروں ہی نہیں نکلتے۔

خیال رہے کہ وائرس کووِڈ 19 سے ہلاکتوں کی تعداد 2 ہزار 715 تک پہنچ گئی ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں چین کے اندر مزید 52 افراد وائرس کا شکار ہو کر ہلاک ہو گئے، دنیا بھر میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد بھی 80 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔ دوسری طرف اٹلی کے بعد دیگر یورپی ممالک بھی وائرس کی لپیٹ میں آ چکے ہیں، اٹلی میں کرونا وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد11 ہو گئی ہے، سوئٹرزلینڈ میں بھی پہلے کرونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔

Comments

- Advertisement -