تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

کورونا وائرس: سعودی عرب میں ایک اور بڑی پابندی عائد

ریاض : سعودی حکام نے عوام کو کرونا سے محفوظ رکھنے کےلیے 15 برس سے کم عمر بچوں کو مارکیٹوں میں لانے پر پابندی عائد کردی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خلیجی ریاست سعودی عرب کا شمار ان ممالک میں ہوتا ہے جو اپنے شہریوں کی حفاظت کےلیے ہر ممکن اقدامات کرتا ہے، کرونا وائرس بحران کے دوران بھی سعودی حکام ہر وہ اقدام کررہے جو شہریوں کی حفاظت کےلیے ضروری ہے۔

سعودی عرب کی کرونا وائرس بچاؤ کمیٹی نے مزید احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرونا بحران پر قابو پانے کےلیے 15 سال سے کم عمر بچوں کے بازاروں میں جانے پر تاحکم ثانی پابندی ہوگی۔

کرونا وائرس بچاؤ کمیٹی کا کہنا ہے کہ عمر رسیدہ افراد اور کم عمر بچے کرونا وائرس سے بچنے کےلیے خصوصاً احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔

خیال رہے کہ کرونا وائرس کی جان لیوا وبا نے دنیا بھر میں اب تک 20 لاکھ 89 ہزار سے زائد افراد کو متاثر کردیا ہے جبکہ ایک لاکھ 34 ہزار انسانوں کی زندگیاں ختم کرچکا ہے اور سعودی عرب میں اس مہلک ترین وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 5862 ہوگئی ہے جبکہ 79 افراد دم توڑ چکے ہیں۔

حفاظتی اقدامات کے تحت کمیٹی نے مارکیٹوں کو پابندی کیا ہے کہ وہ گاہکوں کو رقبے کے اعتبار سے اندر جانے کی اجازت دیں گے۔

واضح رہے کہ کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کےلیے ریاست بھر میں لاک ڈاؤں جاری ہے اور لاک ڈاون کے اوقات میں جدہ سمیت 9 شہروں میں مقیم افراد پر ایک علاقے سے دوسرے علاقے میں جانے پر پابندی ہے۔

Comments

- Advertisement -