تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

کرونا وائرس : بھارت میں بس مسافروں کو سینیٹائزر سے نہلا دیا گیا، ویڈیو دیکھیں

نئی دہلی : بھارت کے مختلف شہروں سے اپنے گھروں کو واپس آنے والے مزدوروں کو لائن میں بٹھا کر سینیٹائزر سے نہلا دیا گیا، ان افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔

تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کے پیش نظر ہونے والے لاک ڈاؤن کے باعث ملک کے مختلف شہروں سے اپنے گاؤں لوٹنے والے مزدوروں کو ان کے ضلع پہنچنے پر مقامی انتظامیہ نے وائرس کے خدشے کے باعث لائن میں بٹھا دیا اور اور ان پر سینیٹائزر کا اسپرے کردیا، جس کی وجہ سے ان لوگوں کی آنکھوں میں جلن ہونے لگی۔

واپس آنے والے مزدوروں میں ان کے اہل خانہ بھی موجود تھے آنکھوں میں جلن ہونے کی شکایت کے باوجود ان افراد کو اسپتال منتقل نہیں کیا گیا۔

اس وقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی ضلع مجسٹریٹ نتیش کمار نے متعلقہ افراد کیخلاف سخت کارروائی کی ہدایت جاری کی۔

اس حوالے سے انہوں نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں بتایا کہ مقامی انتظامیہ کو بسوں کے اندر سینیٹائز اسپرے کرنے کی ہدایت کی گئی تھی لیکن زیادہ احتیاط کے طور پر انہوں نے ایسا کردیا، ذمہ داران کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

دوسری جانب بھارت کی حزب اختلاف کی جماعت کانگریس نے اس واقعے کی سختی سے مذمت کی ہے، کانگریس کی رہنما پریانکا گاندھی نے اسے غیر انسانی سلوک قرار دیتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کی حکومت کے اقدامات سے عوام پہلے ہی پریشان ہیں، مزدوروں کو کیمیکل سے نہلانا نہیں چایئے تھا۔

Comments

- Advertisement -