جمعرات, جنوری 15, 2026
اشتہار

کورونا وائرس : سول ایوی ایشن نے فضائی آپریشن کی بندش میں توسیع کردی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کیلئے اہم اقدامات کا فیصلہ کرلیا اس حوالے سے حکام نے عالمی اور علاقائی فضائی آپریشن کی بندش میں توسیع کردی۔

تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کیلئے عالمی اور علاقائی فضائی آپریشن کی بندش میں توسیع فیصلہ کیا ہے.

مذکورہ توسیع30اپریل2020 رات 11بج کر59منٹ تک کیلئے کی گئی ہے، اس حوالے سے سول ایوی ایشن اتھارٹی نے باضابطہ نوٹم جاری کردیا۔

ڈائریکٹر ایئر ٹرانسپورٹ ایئرکمو ڈور عرفان صابر کی جانب سے باضابطہ طور پرجاری کیے گئے نوٹم میں کہا گیا ہے کہ ریلیف پروازیں، کارگو طیارے جنہیں خصوصی طور پر اجازت دی گئی ہے وہ آپریٹ ہوں گی۔

+ posts

محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں