تازہ ترین

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

کورونا وائرس: شہری اپنے اپارٹمنٹ میں ہی 50 کلومیٹر کی میراتھن مکمل کرلی

بیجنگ : ہلاکت خیز وائرس کے باعث گھر میں محصور چینی شہری نے چھوٹے اپارٹمنٹ میں 50 کلومیٹر کی میراتھن دوڑ مکمل کرلی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چین میں اس وقت کورونا وائرس نے خوف و ہراس پھیلایا ہوا ہے، مہلک ترین وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کےلیے چینی حکام نے شہریوں کو گھروں میں نظربند کیا ہے۔

گھروں میں محصور شہریوں نے اپنی بوریت دور کرنے کےلیے تفریح کے مختلف کام اپنے گھروں میں ہی انجام دے رہے ہیں، ایسا ہی کام مشرقی صوبے ژجیانگ کے شہر ہانگژوں سے تعلق رکھنے شہری نے کیا ہے۔

پان شانکو شوقیہ نامی شہری نے بوریت دور کرنے کےلیے اپنے چھوٹے سے اپارٹمنٹ میں ہی 50 کلو میٹر یا 31 میل کی میراتھن ریس مکمل کرلی۔

چینی شہری نے اپنے اپارٹمنٹ میں ایک چھوٹا سا ٹریک بنایا جو ٹریک ہال وے سے دو میزوں کے درمیان میں تھا، اسی ٹریک پر انہوں نے 31 میل کی دوڑ مکمل کی ہے۔

پان شانکو نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ وہ کئی دنوں سے باہر نہیں نکلا لیکن اس دن سے وہ گھر میں آرام سے نہیں بیٹھ سکا۔

میں نے دو میزوں کے بیچ 8 میٹر یعنی 26 فٹ کے درمیان مسلسل دوڑ کر 50 کلومیٹر مکمل کر لیے۔

انہوں نے اپنے کمرے کے 6250 چکر 4 گھنٹے 48 منٹ اور 44 سیکنڈ میں طے کیا۔

کرونا وائرس کا ٹیسٹ اب کراچی میں بھی ممکن

یاد رہے کہ چین کے شہر ووہان سے پھیلنے والے مہلک کورونا وائرس (COVID-19) کی ہلاکت خیزی جاری ہے، وائرس سے چین کے اندر مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 1500 سے بھی بڑھ گئی، جب کہ کرونا وائرس کے مزید 14886 نئے کیسز رپورٹ ہو گئے ہیں، وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 60 ہزار سے زائد ہوچکی ہے۔

Comments

- Advertisement -