The news is by your side.

Advertisement

کرونا وائرس : شہریوں نے بوریت سے نمٹنے کا نیا طریقہ نکال لیا

روم/میڈرڈ : کرونا وائرس سے متاثرہ یورپی ممالک اٹلی اور اسپین کے شہریوں نے مایوس کن حالات میں جینے کا نیا طریقہ ڈھونڈ لیا، شہریوں نے بوریت سے نمٹنے کےلیے اپنی اپنی بالکونی میں آکر کھیل کود شروع کردی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چین کے شہر ووہان سے تین ماہ قبل کرونا نامی ہلاکت خیز عالمی وبا نے پھیلنا شروع کیا ہے جس نے دیکھتے ہی دیکھتے ساری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لےلیا اور لاکھوں افراد لاکھوں افراد کو اپنا شکار بنالیا۔

یہ خطرناک وائرس انسانوں سے انسانوں میں منتقل ہوتا ہے، جس سے بچنے کےلیے اٹلی اور اسپین کے کروڑوں شہری گھروں میں محصور ہوگئے ہیں۔

اطالوی اور ہسپانوی حکومت نے بھی وبا کو مزید پھیلنے سے روکنے کےلیے شہریوں کی آمد و رفت پر پابندی عائد کررکھی ہے جبکہ اسکولوں اور دفاتر کو مکمل طور پر بند کرکے ملک کو مکمل طور پر لاک ڈاؤن کردیا گیا ہے۔

ایسے حالات میں جب جینا مشکل ہوجائے اور مایوسی کے سوا کچھ نہ بچے، ایسے حالات میں اطالوی اور ہسپانوی شہریوں کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں انہیں اپنی اپنی بالکونیوں میں ٹینس کھیلتے اور ورزش کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

اسپین کے جنوبی علاقے سے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا شہری اپنی اپنی بالکونیوں میں آکر ایروبکس کررہے ہیں، ویڈیو میں اپارٹمنٹس کے درمیان ایک انسٹرکٹر بھی کھڑا نظر آرہا ہے جو شہریوں کو ایروبکس کروارہا ہے۔

دوسری جانب اٹلی سے وائرل ہونے والی ویڈیو میں پڑوسیوں کو ایک دوسرے کے ساتھ کئی منزلہ بلند رہائشی عمارت کی بالکونی میں آکر ٹینس کھیلتے دیکھا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ چین کے بعد کرونا وائرس کی وبا نے اٹلی کو سب سے زیادہ متاثر کیا ہے جہاں پورا ملک لاک ڈاؤن ہوچکا ہے اور ابتک 2،158 افراد ہلاک جبکہ 27، 980 شہری متاثر ہوچکے ہیں۔

گزشتہ دنوں اسپین کے وزیر اعظم نے بھی کرونا وائرس کو مزید پھیلنے سے روکنے کےلیے لاک ڈاؤن کرنے کا اعلان کیا تھا جہاں اب تک 342 شہری لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ 9،942 متاثر ہیں۔

fb-share-icon0
Tweet 20

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں