تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

بیرون ملک سے آئے مزید 11 مسافروں میں کرونا وائرس کی تصدیق

اسلام آباد: بیرون ملک سے پاکستان آنے والے شہریوں میں کرونا وائرس کی تشخیص ہونے کا سلسلہ جاری ہے، مزید گیارہ مسافرو میں عالمی وبا کی تصدیق ہوگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹے میں بیرون ملک سے آئےمزید گیارہ مسافروں میں کرونا کی تشخیص ہوئی، متاثرہ افراد کو قرنطینہ مراکز منتقل کردیاگیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بیرون ملک سے آئے تمام مسافر ویکسینیٹڈ ہیں اور ان میں کرونا کی کوئی علامات ظاہر نہیں ہیں، متاثرہ دو افراد کا تعلق کراچی،دو کا لاہوراو رایک کا تعلق نوشہرہ سےہے۔

ذرائع کے مطابق ریاض سےآنےوالے چھ ، شارجہ سےآنےوالے دو مسافروں میں کروناکی تشخیص ہوئی، اسی طرح دوحہ سےآنےوالےدو ، بحرین سے آنےوالےایک مسافر میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا کیسز میں اضافے پر لاک ڈاؤن اور دیگرپابندیوں کا عندیہ

ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ کرونا سےمتاثر آٹھ مسافر کراچی جبکہ ایک لاہور ایئرپورٹ پہنچا، اسی طرح کرونا سےمتاثرہ ایک مسافر اسلام آباد، ایک پشاور ایئرپورٹ اترا۔

ذرائع کے مطابق چوبیس گھنٹوں میں چھیالیس پروازیں 9477 مسافروں کو لیکر پاکستان پہنچیں، اسی دوران ایئرپورٹ پر 8620 ٹیسٹ کئے گئے۔

Comments

- Advertisement -