The news is by your side.

Advertisement

کرونا وائرس: برطانیہ میں ہلاکتیں بڑھنے لگیں، ایک اور مریض زندگی کی بازی ہار گیا

لندن : مہلک کرونا وائرس نے برطانیہ میں ایک اور شہری کی جان لے لی جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 4 ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کا سلسلہ تاحال رک نہ سکا، نہ ہی اسے پھیلنے سے روکا جاسکا ہے، دنیا بھر کی طرح برطانیہ میں شہری اس وائرس کا شکار ہوتے جارہے ہیں۔

برطانیہ کے نارتھ مانچسٹر گریٹر اسپتال میں زیر علاج 60 سالہ مریض دم توڑ گیا، جس میں کچھ روز قبل ہی وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔

محکمہ صحت برطانیہ کا کہنا ہے کہ ہلاک شخص گزشتہ دنوں اٹلی سے برطانیہ پہنچا تھا، محکمہ صحت کے مطابق برطانیہ میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 273 ہوچکی ہے۔

یورپی حکام کی جانب سے کرونا وائرس کو مزید پھیلنے سے روکنے کےلیے یورپ بھر میں ہنگامی حالت نافذ کرکے 3 ہفتے کےلیے یورپین پارلیمنٹ میں تمام وزٹرز کا داخلہ بند کردیا گیا ہے۔

برطانیہ میں کرونا وائرس پنجے گاڑھنا شروع، ایمرجنسی نافذ ہونے کا امکان

مزید پڑھیں : کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے یورپ میں ہنگامی حالت نافذ

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ بیلجیئم کو کورونا وائرس سے ہوٹلنگ کی صنعت میں 10 ملین یورو کا نقصان ہوچکا ہے، عالمی سطح پر کرونا وائرس سے ایوی ایشن انڈسٹری کو 30 ارب ڈالر کے نقصان کا سامنا ہے۔

چین میں، جہاں سے یہ وائرس پھیلنا شروع ہوا، ہلاکتوں اور نئے مریضوں میں بتدریج کمی آتی جا رہی ہے، اب تک چین میں 3,013 سے زائد افراد کرونا وائرس کا شکار ہو کر موت کے منہ میں جا چکے ہیں جب کہ ایک لاکھ سے زائد افراد اس وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں، صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 52,208 سے زائد ہوچکی ہے تاہم اب بھی 5,952 چینی شہریوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

fb-share-icon0
Tweet 20

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں