ریاض : سعودی عرب نے تمام میونسپلٹی ملازمین کو پابند کیا ہے کہ ڈیوٹی پر حاضری سے پہلے فنگر پرنٹس نہیں لگائیں بلکہ رجسٹر پر دستخط کرکے داخل ہوں۔
تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس سے بچاؤ کے پیش نظر مکہ اور ریاض میونسپلٹی کی انتظامیہ نے اپنے ملازمین اب ڈیوٹی پر حاضری سے پہلے فنگر پرنٹس لگانے کی پابندی ختم کردی ہے۔
انتظامیہ کی جانب سے ہدایت دی گئی ہے کہ ملازمین دفتر آنے پر فنگر پرنٹس نہیں لگائیں گے بلکہ اب اپنے حاضری رجسٹر پر دستخط کریں گے، فنگر پرنٹ کے ذریعے ڈیوٹی پر آنے اور جانے کا اندراج تا اطلاع ثانی معطل کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مکہ میونسپلٹی نے یہ فیصلہ نئے کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کو روکنے کے لیے احتیاطی تدابیر کے طور پر کیا ہے۔ ریاض میونسپلٹی نے اعلان کیا ہے کہ اتوار سے ہمارے تمام ملازم ڈیوٹی پر آتے جاتے وقت فنگر پرنٹ سسٹم استعمال نہ کریں۔
ماضی کی طرح دستخط کا نظام دوبارہ مؤثر کردیا گیا ہے تا اطلاع ثانی پرانا نظام ہی مؤثر رہے گا۔