The news is by your side.

Advertisement

کورونا وائرس : انگلش کرکٹرز کی تنخواہ میں کٹوتی کا عندیہ

لندن : برطانوی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان جوروٹ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث انگلینڈ کرکٹ بورڈ کھلاڑیوں کی تنخواہ میں تخفیف کرسکتا ہے۔ یہ بات انہوں نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انگلینڈ ٹیسٹ ٹیم کے کپتان جو روٹ نے کہا ہے کہ انہیں لگتا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا بحران اور سیزن پر مرتب ہونے والے اس کے اثرات کے سبب انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کھلاڑیوں کی تنخواہ میں تخفیف کرسکتا ہے۔

انگلینڈ میں کورونا وائرس کی وجہ سے 28 مئی تک تمام کرکٹ سرگرمیاں ٹھپ پڑی ہوئی ہے اور ایسے میں بورڈ کو اس کا نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے۔

جو روٹ کو لگتا ہے کہ کورونا کی وجہ سے سرگرمیاں ٹھپ ہونے سے مرکزی معاہدے میں شامل کھلاڑیوں کی تنخواہ میں کمی کی جا سکتی ہے۔

جو روٹ نے کہا کہ مجھے لگتا ہے آنے والے ہفتے میں اس پر بحث کی جائے گی لیکن یہ بات چیت ای سی بی اور پی سی اے کے درمیان ہوگی اگرچہ جب تک اس پر کوئی بات نہیں ہوتی میں اس پر توجہ نہیں دے رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری توجہ صرف خود کو فٹ رکھنے پر مرکوز ہے اور ہم جلد ہی کرکٹ کے میدان پر واپس لوٹنا چاہتے ہیں۔

fb-share-icon0
Tweet 20

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں