تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

کرونا وائرس: سعودی عرب میں پہلا مریض شفایاب

ریاض : کرونا وائرس سے متاثر ہونے والا پہلا سعودی شہری صحت یاب ہوگیا، سعودی وزیر صحت نے بھی مریض کے صحتیاب ہونے کی تصدیق کردی۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت صحت نے گزشتہ روز تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ہلاکت خیز وائرس کے مریضوں میں سے ایک شخص شفایاب ہوگیا ہے۔

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ مریض کا تعلق قطیف سے تھا جو قطیف سینٹرل اسپتال میں زیر علاج تھا۔ سعودی حکام کے مطابق مریض کی صحتیابی سے متعلق متاثرہ شخص کے ٹیسٹ سے پتہ چلا۔

خیال رہے کہ سعودی عرب میں 45 افراد نئے کرونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں جن میں ایک شخص شفایاب ہوا ہے۔

وزارت صحت نے کہا ہے کہ ‘سعودی عرب میں کورونا کے تمام مریض قرنطینہ میں ہیں جہاں ان کا عالمی ادارہ صحت کی ہدایات کے مطابق خیال رکھا جارہا ہے’۔

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق مملکت میں کرونا وائرس کے 15 مریضوں میں سے 14 قطیف اور دمام کے اسپتالوں میں زیر علاج ہیں، ان سب کو دیگر مریضوں سے الگ تھلگ رکھا گیا ہے۔ ان کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ گھریلو قرنطینہ میں محصور شہریوں کی تعداد 1153ہے۔ یہ سب صحت مند ہیں۔ ان میں سے کوئی بھی کورونا وائرس کا مریض نہیں، انہیں احتیاطی تدبیر کے طور پر گھریلو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -