اتوار, فروری 15, 2026
اشتہار

کرونا وائرس: ہفتے میں2 بار عوام کو خود صورتحال سے آگاہ کروں گا، وزیراعظم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس سے متعلق ہفتے میں 2 بار عوام کو خود صورت حال سے آگاہ کروں گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ملک میں فوری طور پر لاؤک ڈاون نہ کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں آئندہ منگل کو تعمیرات انڈسٹری سمیت دیگر شعبوں کے لیے امدادی پیکج کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس سے متعلق صورت حال پر عوام کو آگاہ رکھا جائے، حکومت تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے، احتیاطی تدابیر پر عمل کی اشدضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کرونا وائرس سے متعلق ہفتے میں 2 بار عوام کو خود صورت حال سے آگاہ کروں گا۔

عوام احتیاط کریں گے تو کرونا وائرس سے نمٹ سکتے ہیں، وزیراعظم

اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ عوام احتیاط کریں گے تو کرونا وائرس سے نمٹ سکتے ہیں، احتیاط کے بغیر کرونا وائرس سے نمٹنے میں مشکلات ہوسکتی ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے اقدامات اٹھا رہے ہیں، دیگر ممالک کے تجربات دیکھ لیں انہوں نے بھی آئسولیشن کا راستہ اپنایا ہے، ایک دوسرے سے فاصلے کو اپنا کر ہی دنیا میں وائرس پر کنٹرول کیا جا رہا ہے، کئی ممالک میں لاک ڈاؤن ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں