The news is by your side.

Advertisement

پاکستان میں مزید 78 افراد کورونا وائرس کا شکار ہوکر جاں بحق

اسلام آباد : ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس مزید 78افراد کی جان لے گیا، پاکستان میں کورونا سے انتقال کرنے والوں کی تعداد4ہزار473ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں 4 ہزار339 نئے کیسز سامنے آئے، جب کہ مزید 78 مریض جاں بحق ہوگئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اَپ ڈیٹ کے مطابق نئے اور مہلک وائرس کو وِڈ نائنٹین سے پاکستان بھر میں 2 لاکھ 13500 سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں، جب کہ اموات کی مجموعی تعداد 4,473 ہو گئی ہے۔

این سی اے سی کی رپورٹ کے مطابق کیسز کی تعداد کے لحاظ سے 213 ممالک میں پاکستان دنیا کا 12 واں ملک بن چکا ہے۔ کورونا سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد4ہزار473ہوگئی ہے، ملک میں24گھنٹے کے دوران4ہزار339کیسز رپورٹ ہوئے۔

پاکستان میں کورونا کے ایک لاکھ8ہزار642مریض مختلف اسپتالوں اور قرنطینہ مراکز میں زیرعلاج ہیں جبکہ کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد ایک لاکھ4ہزار694ہوگئی ہے۔

این سی اے سی رپورٹ کے مطابق ملک میں24گھنٹے کے دوران22ہزار128ٹیسٹ کیے گئے، پاکستان میں اب تک13 لاکھ 27ہزار638کورونا ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر کی رپورٹ کے مطابق سندھ میں کورونا کیسزکی تعداد86ہزار795ہوگئی جبکہ پنجاب میں77ہزار740،خیبرپختونخوا میں26ہزار938کیسز رپورٹ ہوچکے۔

اسلام آباد میں 13ہزار82،بلوچستان میں10ہزار608افراد میں وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے، گلگت بلتستان میں1511،آزاد کشمیر میں1135کیسز رپورٹ ہوچکے، کورونا مریضوں کیلئے دستیاب1562وینٹی لیٹرزمیں سے487زیراستعمال ہیں۔

fb-share-icon0
Tweet 20

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں