تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

کرونا وائرس : بھارت میں علاقہ مکینوں نے طبی عملے کی پٹائی کردی

نئی دہلی : بھارت میں کورونا مریضوں کی جانچ پڑتال کیلئے جانے والی ڈاکٹروں کی ٹیم کو مشتعل افراد نے چاروں طرف سے گھیر کر حملہ کردیا، طبی عملہ جان بچا کر بھاگ کھڑا ہوا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں ڈاکٹروں پر حملے رکنے کا نام نہیں لے رہے اندور کے بعد اب ضلع اجین کے بلوٹی پورا علاقے میں کورونا مریضوں کی جاچ پڑتال کے لیے طبی ٹیم پہنچی تو لوگوں نے اس کا محاصرہ کرکے پٹائی کردی۔

ریاست مدھیہ پردیش کے علاقے اجین میں کورونا مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، ایسے میں ضلع انتظامیہ نے علاقے میں گھر گھر جا کر سروے کرنے کا فیصلہ کیا۔

اسی سلسلے میں ڈاکٹروں کی ایک ٹیم وارڈ نمبر 12 کے بلوٹی میں پہنچی تو مقامی لوگوں نے ڈاکٹروں کی ٹیم کو گھیر لیا اور ان کے ساتھ مار پیٹ کی اور دھمکی دیتے ہوئے انہیں علاقے سے باہر نکال دیا۔

بعد ازاں ڈاکٹروں کی ٹیم نے اعلیٰ پولیس افسران سے اس رویہ کی شکایت کی جس کے بعد ڈاکٹروں کے ساتھ پولیس کی نفری کو تعینات کیا گیا، اس دوران لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے عوام کو ڈاکٹروں کے ساتھ تعاون کرنے کی اپیل کی گئی۔

جس کے بعد علاقے کے کچھ معززین کے سمجھانے کے بعد لوگوں نے ڈاکٹروں کے ساتھ تعاون کیا اور طبی ٹیم وہاں کام کرنے میں کامیاب ہوئی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی اندور کے ٹاپ پٹی علاقے میں ڈاکٹروں کی ٹیم اور پولیس اہلکاروں کے ساتھ بدسلوکی کی گئی تھی۔

Comments

- Advertisement -