تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کورونا وائرس سے متاثرہ 2افراد شفایاب ہوگئے

ابوظبی : اماراتی ریاست میں ہلاکت خیز کورونا وائرس سے متاثرہ دو مریض شفایاب ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت کی جانب سے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ریاست میں مہلک ترین کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد آٹھ تھی، جن میں سے دو مریضوں کا کامیاب علاج کیا جاچکا ہے۔

وزارت صحت نے بتایا کہ کورونا وائرس سے مکمل طور پر شفایاب ہونے والے افراد چینی شہری ہیں جن میں ایک 41 سالہ شخص جب کہ دوسرا اس کا 8 سالہ بیٹا ہے۔

متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت کا کہنا تھا کہ گزشتہ دنوں ایک چینی خاتون کا بھی کامیاب علاج کیا گیا ہے جس کے بعد کل 3 افراد امارات میں شفایاب ہوئے ہیں۔

اماراتی حکام کے مطابق کورونا وائرس سے نجات پانے کا مطلب یہ ہے کہ متحدہ عرب امارات میں صحت کی خدمات کا معیار عالمی سطح کا ہے۔

اماراتی وزارت صحت مقامی اور غیر ملکی شہریوں کو بہتر خدمات فراہم کررہی ہے۔

کرونا وائرس سے ایک ہی دن میں مزید 143 افراد ہلاک

غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق چین میں کرونا وائرس سے ایک ہی دن میں مزید 143 اموات سامنے آگئیں، مجموعی طور پر چین میں کرونا وائرس سے اموات کی تعداد 16 سو 66 ہوگئی ہے۔

چین میں کرونا سے متاثر افراد کی تعداد 68 ہزار 500 ہوگئی ہے جبکہ 2 لاکھ سے زیادہ افراد طبی نگرانی میں ہیں۔ چین کے علاوہ 29 ممالک میں بھی کرونا کے مریضوں کی تعداد 500 سے تجاوز کر گئی ہے۔

فرانس، جاپان اور ہانگ کانگ میں اب تک کرونا وائرس سے 1، 1 ہلاکت سامنے آچکی ہے۔

Comments

- Advertisement -